حدیث مبارکہ ہے الصدقۃ تدفع البلاء"صدقہ مصبیتوں کو ٹالتا ہے" .

کتاب مجمع الدعوات میں ہے کہ صدقہ آسمانی بلاؤں کو دور کرتا ہے۔ او رتقدیر کے فیصلے کو بھی بدل دیتا ہے۔ مشکلات، پریشانیوں، مصائب اور بیماریوں سے نجات پانے کیلئے دوسرے اعمال کے ساتھ ساتھ صدقہ دینابھی ایک بہترین عمل ہے ۔کیونکہ فرمان معصومین علیہ السلام ہے کہ صدقہ بلا کو دور کرتا ہے اور سوائے موت کے اس کا اثر یقینی اور اٹل ہے۔

صدقہ دینے کے مختلف طریقے ہیں ۔ اس میں سب سے پہلے اپنے حالات اور اپنی گنجائش کو پیش نظر رکھنا چاہیے۔ اپنی مالی حالت، اپنی حیثیت اور اپنی مشکل کو سامنے رکھ کر صدقہ ادا کریں۔رب کریم کی ذات بابرکت بہت مہربان ہے وہ ہمارے حالات سے با خبر ہے ۔ صاحب حیثیت اپنی حیثیت کے مطابق زیادہ اور متوسط حالات والے اپنی گنجائش کے مطابق صدقہ ادا کیا کریں۔ رب کریم قبول فرما نے والا اور آسانیاں عطا فرمانے والا ہے۔

صدقہ کیا ہو۔ کتنا ہو۔کیسے دیا جائے اس کی وضاحت قارئین امامیہ جنتری کو ہدیہ کر رہا ہوں۔

اگر کوئی صاحب حیثیت ہے یا کو ئی شخص اپنی طرف سے یا اپنے کنبہ کی طرف سے جانور کا صدقہ دینا چاہتا ہے۔ تو اسے چاہیے کہ صدقہ کے جانور کو ذبح کر کے اس کے پورے گوشت کی بوٹیاں بنوائے حتی کہ سری، پائے، کلیجی، اوجھڑی، دل اور گردے کی بھی بوٹیاں بنوا کر سارے گوشت کو آپس میں اچھی طرح مکس کر کے اندازے سے اس کے 4 برابر حصے کر لے۔ ایک حصہ اپنے گھر کی چھت پر ڈالے۔دوسرا حصہ بہتے پانی (نہر یا دریا ) میں ڈالے۔ تیسرا حصہ کسی قبرستان میں اور چوتھا حصہ غرباو مساکین میں تقسیم کر دے۔کسی یتیم خانہ میں بھی دے سکتے ہیں تا کہ وہ پکا کر کھالیں۔ کیونکہ انسان 4 عناصر کا بنا ہوا ہے۔مٹی۔پانی۔ھوا۔آگ۔اس طرح سے جانور کا صدقہ کسی بھی دن دے سکتے ہیں ۔ مگر منگل یا ہفتہ کے دن ذبح کر کے تقسیم کرنا زیادہ بہتر ہے جانور کی کھال قصاب کو اجرت میں نہ دیں۔ بلکہ کھال کسی بیوہ یا یتیم عورت/ بچی کو دیں یاکھال بیچ کر اس کی قیمت بیوہ یا یتیم کو دے دیں۔

اس سلسلے میں خاص بات یہ ذہن میں رکھیں۔ اگر جانور ہفتہ کے دن ذبح کرناہے توا س کا رنگ کالا ( سیاہ) ہونا چاہیے۔ یااس کے جسم پر سیاہ رنگ کے دھبے ضرور ہونے چاہیں۔ اور اگر منگل کے دن ذبح کرنا ہے تو اس کا رنگ براؤن ہونا چاہیے یا اس کے جسم پر براؤن رنگ کے دھبے ضرور ہونے چاہیں جمعہ اور پیر (سوموار) کے دن سفید رنگ کا جانور ہو یا سفید رنگ کے دھبوں والا ہواتوار اور جمعرات کے دن زردی مائل رنگیا زردی مائل دھبوں والا جانور بہتر رہتا ہے۔

مگر ان تمام ایام میں سے ہفتہ یا منگل کے دن جانور صدقہ کی نیت سے قربان کرنا زیادہ بہتر بلکہ بہترین ہے ۔ جانور دن کی روشنی میں یعنی طلوع آفتاب کے فوراً بعد سے لے کر سہ پہر 4-3 بجے تک ذبح کر دینا چاہیے۔ رات کو نہیں ۔مجبوری یا ایمرجنسی میں کسی بھی دن یا رات میں کسی بھی وقت کر سکتے ہیں ۔

دوسرے نمبر پر وزن کے برابر صدقہ دینا آتا ہے ہر صدقہ دینے والا اپنے وزن کے برابر گوشت کا صدقہ نہیں دے سکتا کیونکہ یہ بہت مہنگا ہو گا۔اس سلسلے میں دیگر اجناس ہیں مثلاً ہفتہ کے دن وزن کے برابر یا 35 کلو یا 80 کلو کالا نمک ثابت ٹکڑوں والا بہتے پانی میں ڈالیں۔ ایک ماہ میں ایک مرتبہ۔ 80 کلو ڈالنازیادہ بہتر ہے۔منگل کے دنوزن کے برابریا 45کلویا90 کلو کھانے والا نمک جسے لاہوری نمک بھی کہتے ہیں ۔ ثابت ٹکڑوں والا سرخی مائل بہتے پانی میں ڈالیں ایک ماہ میں ایک مرتبہ۔ 90 کلو زیادہ بہتر ہے جمعتہ المبارک کے دن سوا کلو سوجی اور سوا کلوچینی مکس کر کے کیڑوں مکوڑوں کو ڈالیں ہر پندرہ دن کے بعد۔ نمک اور سوجی چینی والے صدقات کم ازکم 4 ماہ تک مسلسل ادا کریں۔پیر (سوموار) کے دن ۔ وزن کے برابر یا 2 کلو یا 20 کلو ٹوٹا چاول بہتے پانی میں ڈالیں۔ یہ ضروری نہیں کہ ٹوٹا چاول بہت اچھے ہوں بلکہ پرندوں کو ڈالنے والا سستا ٹوٹاچاول بھی استعمال کر سکتے ہیں۔بدھ کے دن۔ کبوتر یا طوے آزاد کرنا ( دیسی پاکستانی سبز رنگ والے ) بہترین ہے ۔ اس کے علاوہ سبز رنگ کی سبزیاںیا جانورکے لئے سبز رنگ کا چارہ بھی دے سکتے ہیں ۔جمعرات اور اتوار کے دن ۔زرد یاگولڈن رنگ کی اشیاء ہوتی ہیں جیسے زرد رنگ کی مٹھائی، دال چنا، زرد مکئی، دال مونگ دھلی ہوئی ۔گندم یازرد رنگ کی سبزی زرد شلجم وغیرہ ۔ اتوار کے دن خاص طور پر گندم کا صدقہ دینا زیادہ بہتر ہوتا ہے۔

تیسرے نمبر پر جن کرم فرماؤں کیلئے اتنے وزن کی اشیاء صدقہ کی نیت سے دینے میں مشکل یا پریشانی ہو توان کیلئے استاد ان گرامی اور ماہرین نجوم نے مندرجہ ذیل اجناس کی ایک خاص مقدارتجویر کی ہے اس میں (۱)دال مسور (۲)کالے تل(۳) ٹوٹا چاول (۴ )شکر (۵)باجر شامل ہیں ہر چیز کا وزن ایک پائو یا 250 گرام ہو ۔ کل وزن سوا کلویا1 کلو 250 گرام بنے گا۔ پانچوں اجناس کو مکس کر کے اندازے سے 3 برابر حصے کر لیں ۔ ایک حصہ بروز بدھ ۔ دوسرا بروز جمعرات اور تیسرا بروز جمعتہ المبار ک کسی بھی قبرستان میں کیڑوں،مکوڑوں کو ڈالا کریں ایک ماہ میں ایک مرتبہ کم از کم 4 ماہ تک ۔کیڑے ،مکوڑے تلاش کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ نہ ہی قبرستان کے زیادہ اندر تک جانے کی ضرورت ہے ۔ بلکہ ایک سائیڈ پر کسی بھی جگہ ڈال سکتے ہیں ۔ کسی خالی پلاٹ یا کسی درخت کے قریب بھی ایک طر ف ڈال سکتے ہیں ۔دعا ہے کہ رب کریم کی بارگاہ میں آپ کی طرف سے ادا کردہ صدقات قبول و منظور ہوں ۔اور آپکو مشکلات۔ مصائب ۔بیماری۔ نحوست، پریشانیوں اور رکاوٹوں سے وہ ذات رحمن و کریم تفضلاًنجات عطا فرمائے۔

-4 چوتھے نمبرپر صدقات کی ادائیگی کے حوالہ سے علم النجوم اور علم الاعداد کی روشنی میں ایک خاص ترتیب ہے بشرطیکہ صدقہ ادا کرنے والے کو اپنی درست تاریخ پیدائش یاد ہو۔ اپنا صحیح اور پورا نام بھی ضروری ہے اس میں میں اپنے بھتیجے کی مثال دوں گا۔ اس دعا کے ساتھ۔ کہ رب کریم اس کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اسے صحت و تندرستی و سلامتی عطا فرمائے۔ زندگی کے ہر جائز میدان میں عزت کے ساتھ کامیابی و کامرانی عطا فرمائے۔ اور میرا یہ بھتیجا۔خاندان۔ملک و ملت کیلئے باعث عزت و افتخار بنے ۔ آمین

نام ۔ محمد باسط حسین۔ پیدا ہونے کی تاریخ 12-06-2018 ۔ماں کے نام کی ضرورت نہیں ۔ عملیات، روحانیات میں نام ۔ باسط حسین ۔ لیں گے ۔ کیونکہ اسم مبارک۔محمد ؐ۔ برکت کیلئے نام سے پہلے ساتھ لگایا ہے۔

نام کا پہلا حرف ب ستارہ زہرہ بروز جمعتہ المبارک سفید رنگ کی چیز کا صدقہ

ذاتی مفرد عدد2ستارہ قمر = بروز سوموار سفید رنگ کی چیز کا صدقہ پید ا ہونے کی تاریخ 1+2=12 = ستارہ مشتری بروز جمعرات زرد رنگ کی چیز کا صدقہ

برتھ لکی نمبر یا عدد قسمت ستارہ قمر بروز سوموار سفید رنگ کی چیز کا صدقہ

ساری تاریخ پیدائش کو آپس میں جمع کر کے مفرد کرنے سے عدد قسمت یا برتھ لکی نمبر بناتے ہیں

مثلاً2 =2+0=20=1+2+6+2+0+1+8=12-6-2018 ۔برتھ لکی نمبر یا عدد قسمت بنا 2

پیدا ہونے کی تاریخ سے ۔ برج جوزا۔ ستارہ عطارد بروز بدھ سبز رنگ کی چیز کا صدقہ

صدقات سے متعلقہ اس جدول میں دیکھ کر اپنے متعلقہ صدقات ادا کریں

صدقات سے متعلقہ جدول

پانچویں نمبر پر ایک اور ترتیب ہے اس میں نام ستارے یا عدد کسی بھی چیز کی ضرورت نہیں ہوتی ۔ ہر شخص اس ترتیب سے یہ صدقات ادا کر کے مشکلات پریشانیوں اور بیماریوں سے رب کریم کی مہربانی سے نجات اور آسانی حاصل کر سکتا ہے ۔

بروز جمعتہ المبارک = 1/2 کلو سوجی اور ایک پاچینی مکس کر کے کسی بھی جگہ کیڑوں مکوڑوں کو ڈالا کریں ۔

بروز ہفتہ = ایک پاؤ ثابت کالے ماش ان کے اوپر ہی ایک چمچ سرخ پسی ہوئی مرچ اور اندازے سے ایک چمچ سرسوں کا تیل ڈال کر گھر سے باہر کوڑے پر یا کسی کھلی جگہ یا قبرستان میں شاپر سمیت ڈالا کریں۔

بروزمنگل= ایک پاؤ بڑا گوشت یا مرغی کی کلیجیاں ان کے اوپر ہی نمک ہلد ی اور سرسوں کا تیل ایک ایک چمچ ڈال کر گھر سے باہر کوڑے پر یا کسی کھلی جگہ خالی پلاٹ یا قبرستان میں شاپر سمیت ڈال دیا کریں ۔

یہ صدقات ہر پندرہ دن کے بعد ادا کریں۔ مطلب ایک جمعہ، ہفتہ، منگل ، صدقہ دیں۔ اگلے جمعہ، ہفتہ ، منگل چھوڑ دیں۔ پھر اگلے جمعہ ،ہفتہ ، منگل صدقہ دیں۔اگلے جمعہ ، ہفتہ، منگل ناغہ کریں ۔ کم از کم 4 ماہ تک درجہ بالاترتیب سے درجہ بالا تجویز کردہ صدقات دیتے رہیں۔ رب رحمن و رحیم انشاء اﷲ ضرور کرم فرمائے گا۔

اس بات کا خاص طور پر خیال رکھیں کہ صدقہ کی اشیاء کسی بھی چوک میں ۔ راستہیا گزر گاہ کے درمیانیابیچ چوراہے میں نہ ڈالیں ۔ بلکہ گلی، بازار کی نکر ( کارنر) میں ایک سائیڈ پر یاگلیمحلہ میں رکھی گئی ڈسٹ بین ( کوڑے دان) میں ڈالا کریں۔

یہ بات یاد رکھنے کی ہے کہ صرف صدقات کی ادائیگی کافی نہیں ہوتی۔ صدقہ ادا کرنے سے رب کریم کی مہربانی سے ہمیں کچھ سہولت۔ کچھ آسانی ہو جاتی ہے۔ کچھ وقت مل جاتا ہے۔ مگر مکمل علاج۔ مکمل نجات کیلئے۔ دعا اوردوا (تدبیر)دونوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر بیمار ہیں ۔تو صدقہ ادا کریں ساتھ دوا بھی کھائیں۔کوئی مشکل پریشانی ہے تو صدقہ ادا کریں ۔ ساتھ اس مشکل پریشانی سے نکلنے کیلئے کوئی تدبیربھی کریں۔ اسباب بھی مہیا کریں ۔

اس مضمون میں صدقات کی ادائیگی کے حوالہ سے 5 مختلف نصاب تحریر کیے ہیں ان سب کو ہی ادا نہیں کرنا۔ بلکہ اپنی گنجائش اور سہولت کے مطابق کوئی ایک نصاب اپنائیں۔ ہاں ایسا کر سکتے ہیں۔ کہ ایک ماہ ایک نصاب دوسرے ماہ دوسرا تیسر ے ماہ تیسرا۔

صدقات کے حوالہ سے اس مضمون میں ،میں نے ہر چیز کی وضاحت کرنے کی کوشش کی ہے۔ پھر بھی اگر کسی کرم فرما کو دقت ہو تو بذریعہ فونیاخط و کتابت رابطہ کر سکتے ہے۔

مزید مضامین کے لئے ہماری ویب سائٹ وزٹ کرتے رہئیے۔