برج حمل: آج اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور لگن سے کام لے کر اپنے کاروباری اور پیشہ وارانہ معاملات میں کامیابیاں حاصل کر سکیں گے اگر بات بحیثیت مجموعی کی جائے تو آپ کو ہر اس شعبے میں کامیابی مل سکتی ہے جس سے متعلقہ آپ فرائض انجام دینے کی کوشش کرینگے۔ایسے حالات میں اپنے مخلص اور قریبی افراد کی تجاویز پر غور و فکر ضرور کریں۔ آج آپکے جذباتی تعلقات مزید استحکام حاصل کر سکیں گے۔آج آپ کو کسی بھی معاملے اپنے پیاروں کی ملامت کرنے سے باز رہنے کی کوشش کرنی ہوگی کیونکہ بظاہر بہت سے بہترین مواقع آپ کے ہاتھ میں نظر آئیں گے جبکہ حقیقت میں ایسانہیں ہوگا بلکہ ان کی وجہ سے ہی آپ کو ہر محاذ پر پسپائی اختیار کرنی پڑ ے گی۔

برج ثور : آج آپ کے حلقہ احباب میں شامل کسی خاتون کی جانب سے پھیلائی جانے والی کسی افواہ کی اصلیت جاننے کے لئے آپ کو اپنے وجدان سے کام لینا پڑے گا۔آج روپے پیسے کے استعمال کی وجہ سے ممکنہ طور پر آپکی اپنی شریک حیات کے ساتھ باہمی غلط فہمیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔اسکے علاوہ کسی سفر کے پروگرام کو حتمی شکل دینے میں بھی اختلافات سامنے آ سکتے ہیں۔ ایسے حالات میں آپ کا سب سے بڑا ہتھیار صرف اور صرف آپ کا اعتماد اور ضبط و تحمل ہی ہو سکتاہے۔جسے بروئے کار لاکر آپ اپنی بہت سی موجودہ مشکلات سے نجات حاصل کر سکیں گے۔بظاہربہت سے مواقع آپ کے سامنے آ سکتے ہیں جبکہ حقیقت میں ایسا باالکل نہیں ہوگا۔

برج جوزا : آج اپنے آپ کو پرسکون رکھتے ہوئے اپنے کام نمٹانے کی کوشش کریں۔کسی لین دین کی جگہ سے آپ کو رقم موصول ہو سکتی ہے۔آپ کسی غیر معمولی وجہ کے بغیر اپنا کاروباری دورہ بھی ملتوی کر سکتے ہیں جس سے مزاج میں برہمی آنے سے اپنی شریک حیات کو طعنے اور کوسنے دے سکتے ہیں۔اگر آپ نے اپنے اپنے جذباتی رویے یا اشتعال پر قابو نہ پایا تو اپنا چین و سکون اپنے ہاتھوں سے برباد کر سکیں گے۔اس دوران اگر آپ کی توجہ نئی رشتہ داریوں کی طرف مبذول رہے گی تو اپنے فرائض کی ادائیگی پر توجہ دینا مشکل ہو جائے گا۔کسی قریبی فردکے ساتھ بہترین وقت گزارنے کے لئے پیدا شدہ غلط فہمیوں کو ختم کرنے کی کوشش کریں۔

برج سرطان: آج صبح سے ہی اپنی کام والی جگہ پر کافی بے چین اور تنک مزاج نظر آئیں گے۔اپنے آپ کو پرسکون کرنے کیلئے آپ کو اپنے دوست احباب کے ساتھ وقت گزارنا چاہئے جبکہ آپکے اہل خانہ بھی آپکے متمنی ہو سکتے ہیں۔آج کسی جگہ سیروتفریح کے لئے جانے کا منصوبہ بن سکتا ہے۔اپنے ارد گرد موجود افراد کے ساتھ تحمل مزاجی سے پیش آئیں اور سب کی دل جوئی کرکے اپنے لئے ہمدردی اور تعاون حاصل کرنے کی کوشش کریں۔اس کے علاوہ اپنی مصروفیات میں سے وقت نکال اپنے گھریلوفرائض سے عہدہ براہ ہونے کی کوشش بھی ضرورکریں تاکہ کسی طرح کی مشکل یا غلط فہمی پیدانہ ہونے پائے ورنہ آپ کی تلخی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

برج اسد: آج آپ کو اپنے کسی قریبی دوست کی شراکت داری میں نئے کاروبار کا آغاز کرنا چاہئے یا کہ اپنی موجودہ ملازمت کو جاری رکھا جائے۔آپ انہی جذبات کی وجہ سے گومگو کی کیفیت سے دوچار ہو سکتے ہیں لیکن اس کا یہ بھی مطلب نہیں کہ آپ جلد بازی سے کام لیں یا جوشیلے فیصلے کرنے کی کوشش کریں۔ایسے حالات میں آپ کو اپنے سینئرز کی نصیحتوں پر عمل کرکے اور ان کے تجربات سے فائدہ اٹھا کر ہی اپنے آپ کو مطمئن کر سکیں جبکہ متعلقہ شعبے کا درست انتخاب ہی آپ کی کامیابی بن سکے گا۔ اس کے علاوہ اپنے پیاروں کا ساتھ حاصل ہونے کی وجہ سے اپنے دل کے ارمان پورے کرنے کی کوشش کریں گے جس سے ماحول خوبصورت اوردل نشیں ہوجائے گا ۔

برج سنبلہ: آج صبح سے ہی اپنی شریک حیات کی فضول خرچی کی وجہ سے سخت ناراض بھی ہو سکتے ہیں۔اپنی شریک حیات سے کسی بھی متوقع لرائی یا تلخی سے بچنے کے لئے آپ کوتحمل مزاجی سے کام لیناپڑے گا۔شام میں اپنی خاندنی وراثت کے حصول کے بارے میں کوئی خبر آپ تک پہنچ پائے گی۔اس بات کی وجہ سے اپنے کل کے لئے تیار کر دہ منصوبوں میں لچک ضرور رکھیں تاکہ کسی قسم کی تبدیلی کی وجہ سے آپ کا موڈ خراب نہ ہوجائے۔آپ کے لئے بہتر ہوگا کہ آپ متوازن رہتے ہوئے اپنے آپ کو پرسکون رکھنے کی کوشش کریں۔اس کے علاوہ کسی نئی قرابت داری کا آغاز کرنے کے لئے بھی خلاف توقع پیشکش موصول ہو سکتی ہے۔

برج میزان: آج اپنے جذباتی تعلقات یا مراسم کے بارے میں کوئی بھی غیر متوقع اور ناگوار خبر سن لینے سے آپ کا موڈ خراب ہو سکتا ہے۔آپ کو ہر حال میں محتاط رہنا ہوگا مگر کیوں ؟ اس بات کا کوئی واضح جواب آپ کے سامنے نہیں ہوگا۔آج اپنے پیاروں سے کسی بھی قسم کے وعدے کرنے سے گریز کریں خاص کر وہ جنہیں پورا کرنا آپ کے لئے ممکن ہی نہ ہو۔اس کے علاوہ اپنے آپ کو شکوک و شبہات اور بے بنیاد اندیشوں سے دور رکھیں۔ دوسروں سے ہونے والی بات چیت کے دوران اپنے بارے میں ہر بات کھول کربیان کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ اختصارسے کام لینے کی کوشش کریں۔اس طرح یقینی کامیابی کے علاوہ آپ کا بھرم بھی قائم رہ سکے گا۔

برج عقرب: آج صبح مختصر نوٹس پر کسی کاروباری سفر کا آغاز کرنا ہوگا۔اس کے بعد آپ کی شریک حیات کا موڈ خراب ہو سکتا ہے جسے ٹھیک کرنے کے لئے آپ کو خاصا وقت ایک ساتھ گزارنا پڑے گا تاکہ بات بگڑنے نہ پائے۔شام میں اپنے حلقہ احباب میں شامل کسی خاتون سے آپ کی بحث و تکرار ہو نے کا خدشہ حقیقت بھی بن سکتا ہے اس لئے اپنے آپ پر قابو رکھیں اور کسی بھی حالت میں غصے کا اظہار کرنے سے بچیں۔اگر آپ کو کسی کادل جیتنے کا ہدف دیا جائے تواس کے لئے سب سے اہم کام سرخ گلاب کا حصول ہوگااور جونہی کسی سے روابط استوارہوتے ہیں یاپھر محبت کے اظہار کا موقع ملتا ہے تو کسی دوست کی مدد حاصل کرکے کامیابی حاصل کر سکیں گے۔

برج قوس: آج مالی کمزوری کی بناء پر بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ آپکا موڈ بھی خراب ہو سکتا ہے۔آپکو صرف اپنے جذبات پر قابو رکھنا ہوگا اور کسی بھی بات پر شدت پسندی کے جذبات کا اظہار کرنے سے بچنا ہوگا۔اسکے علاوہ اپنے دوستوں سے بھی گرماگرمی کرنے سے گریز کریں۔ آپ کو کسی خاتون کی نصیحتوں پر عمل کرنے کے علاوہ اپنے وجدان پر بھی بھروسہ کرنا ضروری ہوگا آپ کی حکمت عملی یا منصوبہ بندی کے دوران تنہائی یاخلوت میسرنہ آنے سے آپکوبے چینی ہوسکتی ہے لیکن کوئی دوسرا مگر قریبی فردآپ کی یہ کمی دورکردے گا۔ اسی تناظر میں کوئی بہترین خبرملنے سے آپ کے ذہنی دباؤ میں خاصی حیران کن کمی واقع ہو سکے گی۔ 

برج جدی: آج اپنے طے شدہ منصوبوں خاص کر اپنے کاروباری دورے کو ملتوی کرنے کی وجہ سے آپ کی مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ آپکی شریک حیات بھی ناراض ہو سکتی ہے۔چونکہ کاروباری طور پر آپ کی کامیابی کے امکانات خاصے کم ہیں اس لئے اپنے معمولات کی ادائیگی میں ہی اپنی توجہ مرکوز رکھیں۔اپنی مالی حالت کے بارے میں کسی طرح کی پریشانی یا فکر مندی کا شکار نہ ہوں کیونکہ یہ سب آپکے رویے میں تذبذب کیوجہ سے ہی سامنے آئیگا۔اگر آپ خود کو گزرے ہوئے لمحات کے اثرات سے باہرنکالنے کی کوشش کرینگے تو سب سے پہلے اپنے اندرموجودجذبات کوبہتراندازمیں سمجھنے کی کوشش کرنی ہوگی تاکہ جذباتی ماحول کوقابومیں رکھا جا سکے۔ 

برج دلو: آج اپنی ملازمت کی جگہ ہونے والی غیر متوقع اور ناگوار تبدیلیوں کی وجہ سے آپ کا دل برا ہو سکتا ہے لیکن آپ کو ہر حال میں پر سکون رہنا ہوگا چاہے آپ کاا ن معاملات سے کوئی تعلق ہو یا نہ ہو اگر آپ کو کسی بھی قسم کی لڑائی یا تلخی سے بچنا ہے تو اپنی آواز کو دوسروں سے بلند نہ کریں اور خاص کر جب آپ کے مدمقابل آپ سے سینئر یا عمر میں بڑے افرادہوں تو پھرخاص احتیاط بہت ضروری ہو جاتی ہے کیونکہ آپ کو بھی اپنے خیالات دوسروں کے سامنے واضح طور پر بیان کرنے میں مشکل پیش آ سکتی ہے ۔اپنی گفتگو میں ندرت پیدا کرنے اور دوسروں کو اپنا مطیع بنانے میں مشکل پیش آ نے کی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ آپ کی ترجیحات ہی بہتر نہ ہوں۔

برج حوت: آج اپنے اہل خانہ کی ضروریات کو نظر انداز کرنے اور بیک وقت بہت سی مصروفیات میں ملوث ہونے کی وجہ سے آپ کی شریک حیات آپ پر برس سکتی ہے۔اپنے حالات کو کسی بدمزگی سے بچانے کیلئے خاموشی اختیار کریں اور بات کو بڑہنے سے روکیں۔آپکو اپنے بارے میں کچھ مشکل فیصلے بھی آج ہی کرنے ہونگے جسکی وجہ سے سخت لڑائی کے امکانات شدت اختیار کر سکتے ہیں اور اسکی زد میں آپکی شریک حیات کے علاوہ آپکے قریبی دوست بھی آ سکتے ہیں جبکہ موجودہ پرانے تعلقات بھی ٹوٹ سکتے ہیں۔آج ہر حال میں اپنی جذباتی شدت پسندی سے بچیں اور اپنی صحت کی حفاظت کرنیکے علاوہ اپنے آپکو محتاط رویے کا عادی بنانیکی کوشش بھی ضرور کریں۔