تمام تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں ہم اس کی حمد کرتے ہیں اور اسی سے مدد مانگتے ہیں اور اسی پر ہی ایمان رکھتے ہیں اور اس پر بھروسہ کرتے ہیں سرکار دو عالم رحمت اللعالمین حضرت محمد ﷺ اس کے بندے اور رسول ہیں ۔

یہ دنیا ایک مسائل کی آماجگاہ ہے برگزیدہ ہستیوں کے علاوہ جو بھی اس دنیا میں آیا مسائل اور پریشانیوں سے دوچار رہا اور ہے ہم زندگی کے کسی بھی شعبہ سے تعلق رکھتے ہوں کسی نہ کسی مسئلہ کا شکار ہو کر پریشان رہتے ہیں ۔

قرآن میں کئی مقامات پر اللہ تعالیٰ نے اپنے ناموں کے ذریعے دعا مانگنے کا کہا ہے کہ اللہ کہہ کر پکارو یا رحمٰن ۔ اس کے سارے پیارےنام ہیں اور امام علی ؑ فرماتے ہیں اللہ کی قسم ہم اللہ تعالیٰ کے اسماء حسنیٰ ہیں اللہ تعالیٰ ہماری معرفت اور شناخت کے بغیر کسی کا کوئی عمل قبول نہیں فرمائے گا( تفسیر عیاشی) ۔ اور امام علی نقیؑ نے فرمایا ہم اہل بیتؑ کی محبت ہی دین کا نظام ہے ہمارے بارے میں شک کرنے والوں کے اللہ اعمال قبول نہیں کرتا اور امیر المومنین حضرت علی ؑ فرماتے ہیں حاجت طلب کرنے سے پہلے درود شریف پڑھو ورنہ نہ نماز قبول ہوگی نہ دعا نہ حاجت ،درود کے بغیر دعا آسمان تک نہیں جاتی آج کا عمل بھی اسی روشنی میں پیش کر رہا ہوں بہت مجرب عمل ہے اور علماء کرام نے بھی مجرب اورتیر بہدف قرار دیا یہ عمل ہر حاجت پوری کرے گاانتہائی موثر ہے جن جن حاجات کے لیے پڑھیں تو وہ حاجت ان شاء اللہ پوری ہوگی ۔ عمل شب جمعہ یعنی جمعرات کی رات سے شروع کریں ۔

کے بعد500 مرتبہ درود پاک اور اسکے بعد زیارت امام حسین ؑ پڑھنی ہے ۔

500 مرتبہ

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِ مُحَمَّدٍ

اسکے بعد دعائے امام حسین ؑ پڑھنی ہے

شب ہفتہ

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلیٰ امیرالمومنین

شب اتوار

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلیٰ فَاطمہ الزہرا

شب پیر

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلیٰ الحِسن

شب منگل

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلیٰ الحَسین

شب بدھ

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلیٰ علی بن الحسین

شب جمعرات

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلیٰ محمد بن علی

شب جمعہ

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلیٰ جعفر بن محمد

شب ہفتہ

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلیٰ موسی بن جعفر

شب اتوار

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلیٰ علی بن موسی

شب پیر

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلیٰ محمد بن علی

شب منگل

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلیٰ علی بن محمد

شب بدھ

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلیٰ الحَسن بن علی

شب جمعرات

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلیٰ الحجۃ بن الحسن

شب جمعہ

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلیٰ العباس الشہید

نوٹ: ہر درور کے بعد دعائے امام حسینؑ پڑھنی ہے

دعائے امام حسینؑ:

" اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ بِکَلَمَاتِکَ وَمَعَاقِدِ عَرْشِکَ وَ سُکَّانِ سَمٰوٰتِکَ وَاَنبِیَآئِکَ وَرَسُلِکَ اَنْ تَسْتَجِیْبَ لِیْ فَقَدْ رَھَقِنِیْ مِنْ اَمْرِیْ عُسْرٌ فَاَسْئَلَکَ اَنْ تُصَلِّیَ عَلٰی مُحَمَّدٍ ؤَّ اٰلِ مُحَمَّدٍ وَّاَنْ تَجْعَلَ لِیْ مِنْ اَمْرِیْ فَرَجًا وَّ مَخْرَجًا "

مزید مضامین کے لئے ہماری ویب سائٹ وِزٹ کرتے رہیے۔