ہماری زندگی میں ہندسوں اور اعداد کی بہت اہمیت ہے ۔ آج یہ سطور اسی موضوع پر تحریر کی گئی ہیں اور عقیدت کے پیش نظر 1 تا 14 ہی کو اولیت دی ہے ۔ اس حوالے سے یہ موضوع منفرد ہونے کیساتھ ساتھ آپ کی دلچسپی اور علم کوبھی بڑھائے گا ۔

۱اللہ تعالیٰ وحدہ لاشریک ہے ۔ اسکے سوا کوئی معبود نہیں ۔

۲ پانی 2 گیسوں سے مل کر بنا ہے H2O ۔ کائنات میں دو عنصر سب سے زیادہ اہم ہیں ہیلیم اور ہائیڈروجن ۔

۳ پانی پیتے وقت تین سانس لینا سنت نبویؐ ہے

۴ علم الاعداد کے بنیادی ارکان چار ہیں ۔ اکائی ، دہائی ، سینکڑہ ، ہزار

۵پنجتنؑ پاک مقصود کائنات ہیں

۶ قطبین پر چھے مہینے کا دن اور چھ مہینے کی رات ہوتی ہے ۔

۷ سورئہ فاتحہ کی سات آیات ہیں جن میں﷽ شامل ہے ۔

۸انسان کے ہاتھ میں پامسٹری کے حساب سے 8 لکیریں ہوتی ہیں

۹ نو کا ہندسہ ہر حال میں(کنتی ، علم ہندسہ ، ابجد ) اپنی اصلی نوعیت برقرار رکھتا ہے

۱۰ ہر روز دس گہرے سانس لینے سے آدمی دمہ ، سانس کی گھٹن ، کھانسی سے محفوظ رہتا ہے ۔

۱۱ سیارہ مشتری کا قطر زمین کے قطر سے گیارہ گناہ بڑا ہے ۔

۱۲ بارہ امام کے اعتبار سے شیعہ مسلمان اثناء عشری کہلاتے ہیں اور افغانستان میں کل آبادی کا 12 فیصد ہیں ۔

۱۳ تیرا رجب المرجب مولائے کائنات امیر المومنین سے منسوب ہے اور انہیں مولود کعبہ ہونے کی حیثیت سے یاد رکھنے کے قابل ہے ۔

۱۴ قائداعظمؒ کے چودہ نکات قیام پاکستان کا باعث بنے ۔ انہوں نے یہ مبارک عدد چودہ معصومینؑ کی عقیدت سے تجویز کیا. 

وسعت رزق بذریعہ اسمائے الہیٰ

نمازفجر کے بعد چاروں کونوں میں دس دس مرتبہ یا رزّاقُ پڑھ کر دعا کیا کریں

۲ نماز جمعہ کے بعد گھر میں مقید ہونے کی وجہ سے نماز ظہر کے بعداول و آخر تین تین مرتبہ درود شریف اور پھر یہ دعا پڑھے ۔ پڑھتے وقت حالت تشہد میں بیٹھا رہے اور 70 مرتبہ پڑھے

 اَلْمُحْطیِ هُوَاللهاگلے جمعہ تک مالی حالت بہتر ہونے کے آثار نمایاں ہوں گے ۔ اگر چند ماہ باوضویہ عمل جاری رکھے تو انشاء اللہ تونگر ہو جائے گا ۔

 

ہُوالاول والآخر والظاهرُ والباطن وهوبكُل شیٍ علیم  یہ عمل ترقی رزق اور آمدنی میں اضافے کے لیے مجرّب ہے ۔

اول و آخر گیارہ مرتبہ درود پاک بعد از نماز فجر 100 مرتبہ اَللہُ الصَّمَدُ اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود کیساتھ پڑھا کریں ۔ ان شاء اللہ آمدنی وافر اور قرض بھی ادا ہو جائے گا ۔

کاروبار میں اضافے ، رزق میں توسیع اور مال و دولت کے لیے نماز فجر کے بعد 100 مرتبہ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمَ متواتر پڑھیں

غریب آدمی / عورت یامحمدؐ 400 مرتبہ روزانہ پڑھے ان شاء اللہ غنی ہو جائے گا ۔

غیب سے روزگار میں برکت ہو ، ذریعہ معاش میں ترقی اور کشائش پیدا ہو ۔ اسکے لیے اول و آخر دو ، دو مرتبہ درود کیساتھ یَاحَیُّ یَا قَیُّوْمُ 500 مرتبہ گوشہ تنہائی میں گھر کے اندر نماز صبح سے پہلے یا بعد بلاناغہ پڑھے ۔ اللہ پر کامل یقین رکھتے ہوئے یقیناً فیض پائے گا ۔

سورئہ واقعہ ( پارہ نمبر 27 ) کے متعلق حضور سرور کونین نے فرمایا جو مرد و زن رات ہونے سے پہلے بعد از نماز عشاء ہر شب پڑھے ، فقر و فاقہ میں مبتلا نہ ہوگا ۔ فراخ دستی نصیب ہوگی ، رزق کی کثرت سے فیض یاب ہوگا ۔ پڑھنے کے لیے باوضو ہونا شرط ہے ۔

سورئہ مدثر ( پارہ نمبر 29 ) کی روزانہ تلاوت وسعت رزق کے لیے انتہائی موثر ہے ۔ شرط ہے کہ باوضو پڑھے ۔ اول و آخر تین ، تین مرتبہ درود کیساتھ 21 مرتبہ سورئہ القدر باوضو پڑھا کریں ۔ کشائش رزق کے لیے آزمودہ ہے ۔

فراخی رزق اور مال و دولت کے لیے یا وَہَّابُ 300 مرتبہ کسی ایک نماز کے بعد پڑھ لیں بعد ازاں 5 مرتبہ درود پاک پڑھ کر دعا مانگیں ۔

اول و آخر تین مرتبہ درودن کیساتھ 21 مرتبہ سورئہ القدر باوضو پڑھا کریں کشائش رزق کے لیے آزمودہ ہے ۰ حسب توفیق صدقہ ، خیرات ، مالی معاونت اور کھانے پینے کی اشیا مستحق مومنین تک در پردہ پہنچاتے رہیں ۔ ریاکاری اور دکھاوا بالکل نہ ہو صرف قربتہً اِلی اللہ کی نیت ہو تو بہت جلد دولتِ دنیا و آخرت سے مالا مال ہوں گے ۔

طالع نامہ معلوم کرنا

ماہرین علم الاعداد نے مرد ، عورت کے نصیب اور مقدر کے بارے میں اپنی ناقص تحقیق کا اظہار کیا ہے جو کسی حد تک ہماری رہنمائی کرتی ہے لیکن حتمی اور قطعی نہیں کیونکہ ہماری قسمت اور تقدیر قادر مطلق کے رحم و کرم پر ہے جو حقیقیت میں اَنَّ اللہ عَلیٰ کُلِ شَیٍ قَدِیْر ہے ۔

تقویمی طریقے سے اپنا طالع معلوم کرنے کے لیے اپنے نام کے اعداد کو جمع کریں اور بارہ پر تقسیم کریں جو باقی بچے اسے جدول کے مطابق دیکھ لیں ۔

۱حصول مقصد ، قبولیت دعا ، مراد پوری ہو، حاجت شرعی بر آئے اپنی عمر کے مطابق آیت کریمہ  تمام مومنین پڑھ کر دعا کریں ان شاء اللہ پریشانی دور ہوجائے گی ۔

۲ نوچندی جمعرات سے شروع کرکے سات شب مسلسل 100 مرتبہ یاربّ پڑھے پھر دعا کرے ان شاء اللہ مراد پوری ہوگی ۔

۳ حَسْبُنَا اللہُ وَ نِعْمَ الْوَکِیْلُ نِعْمَ الْمَوْلیٰ وَ نِعْمَ الْنَصِیرُ کی ایک پوری تسبیح پڑھ کے دعا مانگے دعا مستجاب ہوگی ۔

۴ 40 مرتبہ یاحّیُ یَا قَیُّومُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ پڑھے تو مصیبت اور غم دور ہوگا ۔

۵یَا بارِیُ 1000 مرتبہ سات روز مسلسل کسی ایک نماز کے بعد باوضو ہو کر پڑھیں مقصد حاصل ہوگا ۔

۶ سورئہ یسیں پڑھ کر آخری آیات پر دعا مانگیں کُنْ فَیَکُوْن والی آیت دہرائیں مشکل ان شاء اللہ حل ہوجائے گی ۔

۷ امام رضا نے فرمایا 200 مرتبہ المجیبُ اول و آخر دو، دو مرتبہ درود پاک پڑھ کر بتوسل محمد ؐ و آل ؑ محمدؐ دعا مانگیں قبول ہوگی 

۸ حضرت عیسیٰ؈ کی تعلیم کردہ دعا ہے پڑھیں اور مقصد حاصل کریں ۔

100 مرتبہ یا قدیمُ یَا دائمُ یَااحدُ یَا واحدُ یَا صمدُ درود کیساتھ نظر بد دور ہو ، سحر جادو سے نجات ، بھوت پریت دفع ہو ، پریشانی رفع ہو

11 مرتبہ یَامَانِعُ ایک مرتبہ سورئہ فلق ایک مرتبہ سورئہ الناس پڑھ کر نظر بد والے پر دم کریں ۔

3مرتبہ مَاشَااَللہُ لَاحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلَّابِاللہِ الْعِلِّیِ الْعِظِیْمِ پڑھ کر نظر بد والے پر دم کریں ۔

 ایک مرتبہ سورئہ فلق ، ایک مرتبہ سورئہ الناس اور 33 مرتبہ یَا قابِضُ پڑھ کر دم کریں اور پانی پر پڑھ کر نظر بد والے کو پلا دیں ۔

۴ 487 مرتبہ ﷽ پانی پر دور سے دم کریں پھونک پانی میں شامل نہ ہو ان شاء اللہ جادو کااثر باطل ہوجائے گا ۔

جادو ، سحر بے اثر کرنے کے لیے 10 منٹ تک الگ کمرے میں قبلہ رو ہوکر درود پڑھیں پھر پانی کسی گملے یا درخت کے تنے میں ڈال دیں ۔ یہ عمل تین روز مسلسل کریں ۔

۶ شب جمعہ بعد از نماز عشاء گھر کے درمیانی کمرہ میں آہستہ سے اذان دیں ۔ ہرمل کی دھونی دیں اور تین مرتبہ کہیں اِدْفَعُ یَا بَلا

مزید مضامین کے لئے ہماری ویب سائٹ وزِ ٹ کرتے رہیے۔