Columbus , US
19-04-2024 |11 Shawwāl 1445 AH

روزانہ کی دعائیں

سورۃ مُلک

اَعُوْذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيْمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْمِ

تَبٰرَكَ الَّذِيْ بِيَدهِ الْمُلْكُ وَھُوَ عَلٰي كُلِّ شَيْ ءٍ قَدِيْرُنِ ﴿۱﴾ الَّذِيْ خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَيٰوةَ لِيَبْلُوَكُمْ اَيُّكُمْ اَحْسَنُ عَمَلًاؕ وَھُوَ الْعَزِيْزُ الْغَفُوْرُ ﴿۲﴾ الَّذِيْ خَلَقَ سَبْحَ سَـمٰوٰتٍ طِبَا قًا    ؕ مَاتَرٰي فِيْ خِلْقِ الرَّحْـمٰنِ مِنْ تَفٰوُتٍؕ فَارْجِعِ الْبَصَرَلا ھَلْ تَرٰي مِنْ فُطُوْرٍ﴿۳﴾ ثُمَّ ارْجِعِ الْبَصَرَ كَرَّتَيْنِ يَنْقَلِبْ اِلَيْكَ الْبَصَرُ خَاسِئًا وَّھُوَ حَسِيْرٌ﴿۴﴾ وَلَقَدْ زَيَّنَّا السَّمَآءَ الدُّنْيَا بِـمَصَابِيْحَ وَجَعَلْنٰـھَا رُجُوْمًا لِّلشَّيٰطِيْنِ وَاَعْتَدْنَا لَهُمْ عَذابَ السَّعِيْرِ﴿۵﴾ وَلِلَّذِيْنَ كَفَرُوْا بِرَبِّـھِمْ عَذَابُ جَھَنَّمَؕ وَبِئْسَ الْمَصِيْرُ ﴿۶﴾ اِذَآ اُلْقُوْا فِيْـھَا سَـمِعُوْالَھَا شَھِيْقًا وَّھِيَ تَفُوْرُ ﴿۷﴾ تَكَادُ تَـمَيَّزُ مِنَ الْغَيْظِؕ كُلَّمَآ اُلْقِيَ فِيْھَا فَوْجٌ سَاَلَھُمْ خَزَنَتُھَآ اَلَمْ يَاْتِكُمْ نَذِيْرٌ ﴿۸﴾ قَالُوْا بَلٰي قَدْجَآئَ نَا نَذِيْرٌ فَكَذَّبْنَا وَقُلْنَا مَا نَزَّلَ اللّٰهُ مِنْ شَيْ ءٍ اِنْ اَنْتُمْ اِلَّا فِيْ ضَلٰلٍ كَبِيْرٍ ﴿۹﴾ وَقَالُوْ الَوْ كُنَّا نَسْمَعُ اَوْنَعْقِلُ مَاكُنَّا فِيْٓ اَصْحٰبِ السَّعِيْرِ ﴿۱۰﴾ فَاعْتَرَ فُوْابِذَنْبِـهِمْ ج فَسُحْقًالِّاَصْـحٰبِ السَّعِيْرِ ﴿۱۱﴾ اِنَّ الَّذِيْنَ يَـخْشَوْنَ رَبَّهُمْ بِالْغَيْبِ لَھُمْ مَّغْفِرَةٌ وَّاَجْرٌ كِبَيْرٌ ﴿۱۲﴾ وَاَسِرُّوْا قَوْلَكُمْ اَوِاجْھَرُوْا بِهٖؕ اِنَّهٗ عَلِيْمٌ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ ﴿۱۳﴾ اَلَا يَعْلَمُ مَنْ خَلَقَؕ وَھُوَ اللَّطِيْفُ الْـخَبِيْرُ ﴿۱۴﴾ ھُوَ الَّذِيْ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ ذَلُوْلًا فَامْشُوْا فِيْ مَنَا كِبِـھَا وَكُلُوْامِنْ رِّزْقِهِؕ وَاِلَيْهِ النُّشُوْرُ ﴿۱۵﴾ ءَاَمِنْتُمْ مَّنْ فِي السَّمَآءِ اَنْ يَّخْسِفَ بِكُمُ الْاَرْضَ فَاِذَاھِيَ تَـمُوْرُ ﴿۱۶﴾ اَمْ اَمِنْتُمْ مَّنْ فِي السَّمَآءِ اَنْ يُّرْسِلَ عَلَيْكُمْ حَاصِبًاؕ فَسَتَعْلَمُوْنَ كَيْفَ نَذِيْرِ ﴿۱۷﴾ وَلَقَدْ كَذَّبَ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِھِمْ فَكَيْفَ كَانَ نَكِيْرِ ﴿۱۸﴾ اَوَلَمْ يَرَوْاِلٰي الطَّيْرِ فَوْقَھُمْ صٰٓفّٰتٍ وَّيَقْبِضْنَ مَا يُـمْسِكُھُنَّ اِلَّا الرَّحْـمٰنُؕ اِنَّهٗ بِكُلِّ شَيْءٍ بَصِيْرٌ ﴿۱۹﴾ اَمَّنْ ھٰذَا الَّذِيْ ھُوَ جُنْدٌ لَّكُمْ يَنْصُرُكُمْ مِّنْ دُوْنِ الرَّحْـمٰنِؕ اِنِ الْكٰفِرُوْنَ اِلَّافِيْ غُرُوْرٍ ﴿۲۰﴾ اَمَّنْ ھٰذَا الَّذِيْ يَرْزُ قُكُمْ اِنْ اَمْسَكَ رِزْقَهٗج بَلْ لَّجُّوافِيْ عُتُوٍّ وَّنُفُوْرٍ ﴿۲۱﴾ اَفَـمَنْ يَّـمْشِيْ مُكِبًّا عَلٰي وَجْھِهٖٓ اَھْدٰٓي اَمَّنْ يَّـمْشِيْ سَوِيًّا عَلٰي صِرَاطٍ مُّسْتَقِيْمٍ ﴿۲۲﴾ قُلْ ھُوَ الَّذِيْٓ اَنْشَاَكُمْ وَجَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ وَالْاَ بْصَارَ وَالْاَفْدَءِةَؕ قَلِيْلًا مَّا تَشْكُرُوْنَ ﴿۲۳﴾ قُلْ ھُوَ الَّذِيْ ذَرَاَكُمْ فِيْ الْاَرْضِ وَاِلَيْهِ تُـحْشَرُوْن ﴿۲۴﴾ وَيَقُوْلُوْنَ مَتٰي ھٰذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ ﴿۲۵﴾ قُلْ اِنَّمَا الْعِلْمُ عِنْدَ اللّٰهِ ص وَاِنَّـمَآ اَنَا نَذِيْرٌ مُّبِيْنٌ ﴿۲۶﴾ فَلَمَّا رَاَوْهُ زُلْفَةً سِيْٓئَتْ وُجُوْهُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَقِيْلَ ھٰذَاالَّذِيْ كُنْتُمْ بِهٖ تَدَّعُوْنَ ﴿۲۷﴾ قُلْ اَرَءَيْتُمْ اِنْ اَھْلَكَنِي اللّٰهُ وَمَنْ مَّعِيَ اَوْرَحِـمَنَا لا فَـمَنْ يُّـجِيْرُ الْكٰفِرِيْنَ مِنْ عَذَابٍ اَلِيْمٍ ﴿۲۸﴾ قُلْ ھُوَ الرَّحْـمٰنُ اٰمَنَّا بِهٖ وَعَلَيْهِ تَوَكَّلْنَاج فَسَتَعْلَمُوْنَ مَنْ ھُوَ فِيْ ضَلٰلٍ مُّبِيْنٍ ﴿۲۹﴾ قُلْ اَرَءَيْتُمْ اِنْ اَصْبَحَ مَآؤُكُمْ غَوْرًا فَـمَنْ يَّاْتِيْكُمْ بِـمَآءٍ مَّعِيْنٍ ﴿۳۰﴾

صَدَقَ اللّٰهُ الْعَلِيُّ الْعَظِيْمُ

ترجمہ:

اللہ کے نام سے شروع جو بہت مہربان رحمت والا بڑی برکت والا ہے

 

وہ جس کے قبضہ میں سارا ملک اور وہ ہر چیز پر قادر ہے، ﴿۱﴾ وہ جس نے موت اور زندگی پیدا کی کہ تمہاری جانچ ہو تم میں کس کا کام زیادہ اچھا ہے اور وہی عزت والا بخشش والا ہے، ﴿۲﴾ جس نے سات آسمان بنائے ایک کے اوپر دوسرا، تو رحمٰن کے بنانے میں کیا فرق دیکھتا ہے تو نگاہ اٹھا کر دیکھ تجھے کوئی رخنہ نظر آتا ہے، ﴿۳﴾ پھر دوبارہ نگاہ اٹھا نظر تیری طرف ناکام پلٹ آئے گی تھکی ماندی ﴿۴﴾ اور بیشک ہم نے نیچے کے آسمان کو چراغوں سے آراستہ کیا اور انہیں شیطانوں کے لیے مار کیا اور ان کے لیے بھڑکتی آگ کا عذاب تیار فرمایا ﴿۵﴾ اور جنہوں نے اپنے رب کے ساتھ کفر کیا ان کے لیے جہنم کا عذاب ہے، اور کیا ہی برا انجام، ﴿۶﴾ جب اس میں ڈالے جائیں گے اس کا رینکنا (چنگھاڑنا) سنیں گے کہ جوش مارتی ہے ﴿۷﴾ معلوم ہوتا ہے کہ شدت غضب میں پھٹ جائے گی، جب کبھی کوئی گروہ اس میں ڈالا جائے گا اس کے داروغہ ان سے پوچھیں گے کیا تمہارے پاس کوئی ڈر سنانے والا نہ آیا تھا ﴿۸﴾ کہیں گے کیوں نہیں بیشک ہمارے پاس ڈر سنانے والے تشریف لائے پھر ہم نے جھٹلایا اور کہا اللہ نے کچھ نہیں اُتارا، تم تو نہیں مگر بڑی گمراہی میں، ﴿۹﴾ اور کہیں گے اگر ہم سنتے یا سمجھتے تو دوزخ والوں میں نہ ہوتے، ﴿۱۰﴾ اب اپنے گناہ کا اقرار کیا تو پھٹکار ہو دوزخیوں کو، ﴿۱۱﴾ بیشک جو بے دیکھے اپنے رب سے ڈرتے ہیں ان کے لیے بخشش اور بڑا ثواب ہے ﴿۱۲﴾ اور تم اپنی بات آہستہ کہو یا آواز سے، وہ تو دلوں کی جانتا ہے ﴿۱۳﴾ کیا وہ نہ جانے جس نے پیدا کیا؟ اور وہی ہے ہر باریکی جانتا خبردار، ﴿۱۴﴾ وہی ہے جس نے تمہارے لیے زمین رام (تابع) کر دی تو اس کے رستوں میں چلو اور اللہ کی روزی میں سے کھاؤ اور اسی کی طرف اٹھنا ہے ﴿۱۵﴾ کیا تم اس سےنڈر ہوگئے جس کی سلطنت آسمان میں ہے کہ تمہیں زمین میں دھنسادے جبھی وہ کانپتی رہے ﴿۱۶﴾ یا تم نڈر ہوگئے اس سے جس کی سلطنت آسمان میں ہے کہ تم پر پتھراؤ بھیجے تو اب جانو گے کیسا تھا میرا ڈرانا، ﴿۱۷﴾ اور بیشک ان سے اگلوں نے جھٹلایا تو کیسا ہوا میرا انکار ﴿۱۸﴾ اور کیا انہوں نے اپنے اوپر پرندے نہ دیکھے پر پھیلاتے اور سمیٹتے انہیں کوئی نہیں روکتا سوا رحمٰن کے بیشک وہ سب کچھ دیکھتا ہے، ﴿۱۹﴾ یا وہ کونسا تمہارا لشکر ہے کہ رحمٰن کے مقابل تمہاری مدد کرے کافر نہیں مگر دھوکے میں ﴿۲۰﴾ یا کونسا ایسا ہے جو تمہیں روزی دے اگر وہ اپنی روزی روک لے بلکہ وہ سرکش اور نفرت میں ڈھیٹ بنے ہوئے ہیں ﴿۲۱﴾ تو کیا وہ جو اپنے منہ کے بل اوندھا چلے زیادہ راہ پر ہے یا وہ جو سیدھا چلے سیدھی راہ پر ﴿۲۲﴾ تم فرماؤ وہی ہے جس نے تمہیں پیدا کیا اور تمہارے لیے کان اور آنکھ اور دل بنائے کتنا کم حق مانتے ہو ﴿۲۳﴾ تم فرماؤ وہی ہے جس نے تمہیں زمین میں پھیلایا اور اسی کی طرف اٹھائے جاؤ گے ﴿۲۴﴾ اور کہتے ہیں یہ وعدہ کب آئے گا اگر تم سچے ہو، ﴿۲۵﴾ تم فرماؤ یہ علم تو اللہ کے پاس ہے، اور میں تو یہی صاف ڈر سنانے والا ہوں ﴿۲۶﴾ پھر جب اسے پاس دیکھیں گے کافروں کے منہ بگڑ جائیں گے اور ان سے فرمادیا جائے گا یہ ہے جو تم مانگتے تھے ﴿۲۷﴾ تم فرماؤ بھلا دیکھو تو اگر اللہ مجھے اور میرے ساتھ والوں کو بلاک کردے یا ہم پر رحم فرمائے تو وہ کونسا ہے جو کافروں کو دکھ کے عذاب سے بچالے گا ﴿۲۸﴾ تم فرماؤ وہی رحمٰن ہے ہم اس پر ایمان لائے اور اسی پر بھروسہ کیا، تو اب جان جاؤ گے کون کھلی گمراہی میں ہے، ﴿۲۹﴾ تم فرماؤ بھلا دیکھو تو اگر صبح کو تمہارا پانی زمین میں دھنس جائے تو وہ کون ہے جو تمہیں پانی لادے نگاہ کے سامنے بہتا ﴿۳۰﴾


نیک صحبت حاصل کرنے کے لیئے

رَبَّنَا آمَنَّا فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّاهِدِينَ

نقل حرفی:

Rabbana aamana faktubna ma' ash-shahideen

ترجمہ:

ائے ہمارے رب ایمان لائے تو ہمیں حق کے گواہوں میں لکھ لے

حوالہ: سورہ مائدہ - 5:83

ناد علیؑ کبیر

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ نَادِ عَلِيًّا مَّظْھَرَ الْعَجَآئِبِ تَجِدْهُ عَوْنًا لَّكَ فِيْ النَّوَآئِبِ كُلُّ ھَمٍّ وَّ غَمٍّ اِليَ اللّٰهِ حَاجَتِيْ وَ عَلَيْهِ مُعَوَّلِيْ كُلَّمَا رَمَيْتُ مُتَقَاضِيًا فِي اللّٰهِ وَيَدُ اللّٰهِ لِيْ وَلِيُّ اللّٰهِ لِيْٓ اَدْعُوْكَ كُلُّ ھَمٍّ وَّغَمٍّ سَيَنْجَلِيْ بِعَظَمَتِكَ يَآ اَللّٰهُ وَبِنُبُوَّتِكَ يَا مُحَمَّدُؐ صَلَّي اللّٰهُ عَلَيْهِ وَاٰلِهٖ وَسَلَّمَ وَبِوَلَا يَتِكَ يَا عَلِيُّ يَا عَلِيُّ اَدْرِكْنِيْ بِحَقِّ لُطْفِكَ الْخَفِيِّ اَللّٰهُ اَكْبَرُ اللّٰهُ اَكْبَرُ اَنَا مِنْ شَرِّ اَعْدَآئِكَ بَرٓيْ ٌٔ بَرِٓئٌ اَللّٰهُ صَمَدِيْ بِحَقِّ اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَاِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُ يَآ اَبَا الْغَيْثِ اَغِثْنِيْ يَا عَلِيُّ اَدْرِكْنِيْ يَا قَاھِرَ الْعَدُ وِّوَيَا وَالِيَ يَا الْوَلِيِّ يَا مَظْھَرَ الْعَجَائِبِ يَا مُرْتَضٰي عَلِيُّ يَا قَھَّارُ تَقَھَّرْتَ بِالْقَھْرِ وَالْقَھْرُ فِيْ قَھْرِ قَھْرِكَ يَا قَهَّارُ يَاذَاالْبَطْشِ الشَّدِيْدِ اَنْتَ الْقَاھِرُ الْجَبَّارُ الْمُھْلِكُ الْمُنْتَقِمُ الْقَوِيُّ الَّذِيْ لَا يُطَاقُ انْتِقَامُهٗ وَاُفَوِّضُ اَمْرِيْ اِلَي اللّٰهِ اِنَّ اللّٰهَ بَصِيْرٌم بِالْعِبَادِ وَاِلٰھُكُمْ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ ج لَآ اِلٰهَ اِلَّا ھُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِيْمُ ط حَسْبِيَ اللّٰهُ وَنِعْمَ الْوَكِيْلُ ط نِعْمَ الْمَوْلٰي وَنِعْمَ النَّصِيْرُ ط يَاغِيَاثَ الْمُسْتَغِيْثِيْنَ اَغِثْنِيْ يَآرَاحِمَالْمَسَاكِيْنَ اِرْحَمْنِيْ يَاعَلِيُّ اَدْرِكْنِيْ يَاعَلِيُّ اَدْرِكْنِيْ بِرَحْمَتِكَ وَمَنِّكَ وَجُوْدِكَ يَآ اَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ ۔

نقل حرفی:

Nade ali-yan mazharal ajaa’ib, tajid-ho avnal-laka fin navaa’ib koollo hammin wa ghammin ilal-lahe hajati wa alai-he mo’ av-vali kool-le-ma ra-maito mota-qazi fil-lahe ya-dool-lahe vali-yool-lahe lee ad’ooka koolle ham’min wa gham’min sa-yan-jali be azmateka ya allah-ho be naboo-vateka ya mohammad sal-lal-laho alai-he wa aalehi wa’sallam be vila-ya-teka ya ali-yo, ya-ali-yo, ya ali-yo adrikni Be haqqe lootfekal-kha’fiay allah’ho akbar, allah ‘ho akbar allah’ho akbar ana min sharre a’daa’eka bariyoon , allaho samadi wa aley-ka motamadi be haqqe iyyaka na’bodo wa iyyaka nasta’een Ya abal ghaise aghasini ya ali yo adrikni ya qaheral aduv-vey ya waliyal waliye ya mazahral ajaa’ebe ya murtaza aliyo ya qah-haro ta-qah-harta bil qahro val qahro fee qahre qah-reka ya qah-haro ya zal batsish shadeedey antal kaherul jabbrul mohlekul munta’qeymul qvee-ul lazi la yutaaqoo inteq’amohu Wa uf-faw-we-zoo amri illalahe inal-laha baseerum bil ibade wa illahokum illahu’wn wahe’dun la-ilaha illa ho-wer rahmanur rahemo has-be-yal-laa- ho wa- naimal-wakeelo naimal maula wa naimal naseero ya-ghe-ya-sal moos-tageeseena aghis’ni ya arhamal-masakeena irhamani ya ali-yo adrikni, ya ali-yo adrikniu be rehmateka wa man-neka wa joodeka ya arhamar rahemeen alla-homma so’alle ala mohammadin wa aale mohammad.

ترجمہ:

شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو رحمٰن اور رحیم ہے (اے رسول) آپ علی کو پکاریئے جو عجائباتِ عالم کے مظہر ہیں آپ ان کو ہر مصیبت میں ناصر ومددگار پائیں گے یعنی کہ ہر غم والم میں اور میری حاجت کا پورا کرنے والا اللہ ہی ہے اور اسی پر میرا بھروسہ ہے اے محب خدا اور اے ولی خدا جب بھی آپ نے کسی کام کو کیا تو امر الہٰی کے مطابق کیا اللہ کا ہاتھ یعنی آپ میرے لئے ہیں اور میں نے آپ کو ہر رنج ومصیبت میں پکارا ہے اور عنقریب میرا رنج وغم اے اللہ تیری عظمت کے واسطے سے اور اے محمدؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ کی نبوت کے صدقہ میں اور اے علیؑ آپ کی ولایت کے طفیل میں دور ہوجائیگا اے علیؑ اے علیؑ آپ ان الطاف کریمانہ مخفی کے تصدیق میں جو آپ مجھ پر فرماتے ہیں اللہ بزرگ وبرتر ہے اللہ بزرگ وبرتر ہے (اے علیؑ) میں آپ کے دُشمنوں کے شر سے بری ہوں اور نہ مجھے ان کا خوف و خطر ہے نہ ان سے خائف ہوں اللہ میرا محافظ ہے اے علیؑ اے سب سے زیادہ فریاد کو پہنچنے والے آپ میری مدد کو پہنچئے اور میری مدد فرمایئے اس کے صدقہ میں کہ میں اللہ ہی کی عبادت کرتا ہوں اور اسی سی مدد چاہتا ہوں اے دُشمنوں پر قہر کرنے والے اے ولیوں کے والی (علیؑ) اے عجائبات کو ظاہر کرنےوالے تو اپنے قہرو جبروت کی بنا پر قادر ہے اور غضبِ حقیقی تیرے ہی سے سزاوار ہے اے قہر کرنے والے اے شدید حملہ کرنے والے تو ہی قاہر ہے تو ہی غضب کرنے والا ہے اور تو ہی ہلاک کرنے والا تو ہی حقیقی انتقام وبدلہ لینے والا ہے کیونکہ تجھ سے انتقام لینے کی کسی کو طاقت نہیں اور میں اپنے تمام اُمور اللہ کے سپرد کرتا ہوں وہ اللہ جو یقیناً بندوں کے حالات سے بخوبی واقف ہے اور تمہارا اللہ ایک ہے اس کے سوا کوئی خدا نہیں وہ رحمٰن و رحیم ہے، اللہ ہی وہی بہترین مولا اور نصرت کرنے والا ہے اے فریاد کرنے والوں کی فریاد کو پہنچنے والے میری فریاد کو پہنچئے اور اے مساکین پر رھم کرنے والے میرے اوپر بھی رحم فرمایئے اے علیؑ میری مدد کیجئے اور اے خدا میں جو علیؑ سے اپنی حاجت مانگ رہا ہوں وہ تیری رحمت تیرا احسان تیری جودوسخا کے صدقہ میں مانگ رہا ہوں ۔ اے رحم کرنے والوں میں سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔

وضاحت / تفصیلات::

نادِ علیؑ کبیر جس شخص کو کوئی مہم درپیش ہو سات بار پڑھے اور اگر حاکم کے پاس جائے تو تین بار اس دُعا کو اپنے اوپر دم کرے اور واسطے طلبِ فرزند کے روزانہ دس بار پڑھے۔ اور طلبِ مال کے لیے روزانہ اکیس بار پڑھے۔ اور ادائے قرض کے لیے روزانہ پندرہ بار پڑھے۔ اگر عورت کےدردِزہ ہو پانچ بار پانی پر دم کرکے پلائیں۔ دُشمن کے لیے بھی تیر بَہَدفْ ہے۔ بازو پر باندھنے سے تمام آفاتِ دُنیا وی سے نجات ہو۔


سورۃ واقعہ

تفصیل:

سورۃ واقعہ کو دولت کی سورت بھی کہا جاتا ہے۔ ہماری زندگیاں کشیدگی ، تناؤ اور پریشانی سے دوچار ہیں۔ تو ، یہ سور ۃ اچھی کمائی کے دنیاوی فوائد مہیا کرتی ہے جیسا کہ ہمارے آخری نبی محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ، "جو ہر رات سورہ واقعہ پڑھے گا ، اس پر غربت نہیں آئے گی۔" ایک اور حدیث میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ، "سورہ وقعہ دولت کی سورت ہے ، لہذا اسے پڑھیں اور اپنے بچوں کو بھی پڑھائیں۔ " لہذا ، مندرجہ بالا حدیث سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ سورت واقعہ پوری امت مسلمہ کے لئے ایک نعمت ہے کیونکہ یہ غربت کے خلاف تحفظ فراہم کرتی ہے۔ اس سورت کو پڑھنے میں پانچ منٹ سے زیادہ وقت نہیں لگتا ہے۔ہر رات سورۃ الواقعہ کو پڑھنے کی عادت پیدا کریں اور زندگی کے ہر پہلو میں اللہ تعالٰی اور اس کے پیارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے احکامات پر عمل کرنے کی کوشش کریں کیونکہ یہی دنیا اور آخرت کی کامیابی کا راستہ ہے۔

اَعُوْذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيْمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْمِ

 

اِذَاوَقَعَتِ الْوَاقِعَةُ (۱) لَيْسَ لِوَقْعَتِـھَا لَيْسَ كَاذِبَةٌ (۲) خَافِضَةٌ رَّافِعَةٌ (۳) اِذَارُجَّتِ الْاَرْضُ رَجًّا (۴) وَّبُسَّتِ الْجِبَالُ بَسًّا (۵) فَكَانَتْ ھَبَآءً مُّنْبَثًّا  (۶) وَّكُنْتُمْ اَزْوَاجًا ثَلٰثَةً (۷) فَاَصْـحٰبُ الْمَيْمَنَةِ مَآ اَصْـحٰبُ الْمَيْمَنَةِ (۸) وَاَصْـحٰبُ الْمَشْئَمَةِ مَآ اَصْـحٰبُ الْمَشْئَمَةِ (۹) وَالسّٰبِقُوْنَ السّٰبِقُوْنَ (۱۰) اُولٰٓئِكَ الْمُقَرَّبُوْنَ (۱۱) فِيْ جَنّٰتِ النَّعِيْمِ (۱۲) ثُلَّةٌ مِّنَ الْاَوَّلِيْنَ (۱۳) وَقَلِيْلٌ مِّنْ الْاٰخِرِيْنَ (۱۴) عَلٰسُرُرٍ مَّوْضُوْنَةٍ (۱۵) مُّتَّكِئِيْنَ عَلَيْـھَا مُتَقٰبِلِيْنَ (۱۶) يَطُوْفُ عَلَيْـھِمْ وِلْدَانٌ مُّـخَلَّدُوْنَ (۱۷) بِاَكْوَابٍ وَّاَبَارِيْقَ وَكَاْسٍ مِّنْ مَّعِيْنٍ (۱۸) لَّايُصَدَّعُوْنَ عَنْـھَا وَلَايُنْزِفُوْنَ (۱۹) وَفَاكِھَةٍ مِّـمَّا يَتَخَيَّرُوْنَ (۲۰) وَلَـحْمِ طَيْرٍ مِّـمَّا يَشْتَـھُوْنَ (۲۱) وَحُوْرٌعِيْنٌ (۲۲) كَاَمْثَالِ اللُّؤْلُؤِالْمَكْنُوْنِ (۲۳) جَزَآءً بِـمَا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ (۲۴) لَا يَسْمَعُوْنَ فِيْـھَا لَغْوًاوَّلَا تَاْثِيْـمًا (۲۵) اِلَّا قِيْلاً سَلٰمًا سَلٰمًا (۲۶) وَاَصْـحٰبُ الْيَمِيْنِ مَآ اَصْحٰبُ الْيَمِيْنِ (۲۷) فِيْ سِدْرٍ مَّـخْضُوْدٍ (۲۸) وَّطَلْحٍ مَّنْضُوْدٍ (۲۹) وَّظِلٍّ مَّـمْدُوْدٍ (۳۰) وَّمَآءٍمَّسْكُوْبٍ (۳۱) وَّفَاكِھَةٍكَثِيْرَةٍ (۳۲) لَّامَقْطُوْعَةٍ وَّلَامَمْنُوْعَةٍ (۳۳) وَّفُرُشٍ مَّرْفُوْعَةٍ (۳۴) اِنَّآ اَنْشَاْ نٰـھُنَّ اِنْشَآءً (۳۵) فَـجَعَلْنٰـھُنَّ اَبْكَارًا (۳۶) عُرُبًا اَتْرَابًا (۳۷) لِّاَصْـحٰبِ الْيَمِيْنِ (۳۸) وَثُلَّةٌ مِّنَ الْاَوَّلِيْنَ (۳۹) وَثُلَّةٌ مِّنَ الْاٰخِرِيْنَ (۴۰) وَاَصْـحٰبُ الشِّمَالِ مَآ اَصْـحٰبُ الشِّمَالِ (۴۱) فِيْ سَـمُوْمٍ وَّحَـمِيْمٍ (۴۲) وَّظِلٍّ مِّنْ يَّـحْمُوْمٍ (۴۳) لَّابَارِدٍ وَّلَاكَرِيْمٍ (۴۴) اِنَّـھُمْ كَانُوْا قَبْلَ ذٰلِكَ مُتْرَفِيْنَ (۴۵) وَ كَانُوْايُصِرُّوْنَ عَلَي الْـحِنْثِ الْعَظِيْمِ (۴۶) وَكَانُوْا يَقُوْلُوْنَ اَئِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَّعِظَامًا ءَ اِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَ (۴۷) اَوَاٰبَآؤُنَا الْاَوَّلُوْنَ (۴۸) قُلْ اِنَّ الْاَوَّلِيْنَ وَالْاٰخِرِيْنَ (۴۹) لَمَجْمُوْعُوْنَ الِٰي مِيْقَاتِ يَوْمٍ مَّعْلُوْمٍ (۵۰) ثُمَّ اِنَّكُمْ اَيُّـھَا الضَّآلُّوْنَ الْمُكَذِّبُوْنَ (۵۱) لَاٰ كِلُوْنَ مِنْ شَـجَرٍ مِّنْ زَقُّوْمٍ (۵۲) فَمَالؤُنَ مِنْـھَا الْبُطُوْنَ (۵۳) فَشٰرِبُوْنَ عَلَيْهِ مِنَ الْـحَمِيْمِ (۵۴) فَشٰرِبُوْنَ شُرْبَ اِلْھِيْمِ (۵۵) ھٰذَ انُزُلُھُمْ يَوْمَ الدِّيْنِ (۵۶) نَـحْنُ خَلَقْنٰكُمْ فَلَوْلَا تُصَدِّقُوْنَ (۵۷) اَفَرَءَيْتُمْ مَّاتُـمْنُوْنَ (۵۸) ءَ اَنْتُمْ تَـخْلُقُوْنَهٗٓ اَمْ نَـحْنُ الْـخٰلِقُوْنَ (۵۹) نَـحْنُ قَدَّرْنَا بَيْنَكُمُ الْمَوْتَ وَمَا نَـحْنُ بِـمَسْبُوْقِيْنَ (۶۰) عَلٰٓي اَنْ نُّبَدِّلَ اَمْثَالَكُمْ وَنُنْشِئَكُمْ فِيْ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ (۶۱) وَلَقَدْ عَلِمْتُمُ النَّشْاَةَ الْاُوْلٰي فَلَوْلَا تَذَكَّرُوْنَ (۶۲) اَفَرَءَيْتُمْ مَّا تَـحْرُثُوْنَ (۶۳) ءَاَنْتُمْ تَزْرَعُوْنَهٗٓ اَمْ نَـحْنُ الزّٰرِعُوْنَ (۶۴) لَوْنَشَآءُ لَـجَعَلْنٰهُ حُطَامًا فَظَلْتُمْ تَفَكَّھُوْنَ (۶۵) اِنَّا لَمُغْرَمُوْنَ (۶۶) بَلْ نَـحْنُ مَـحْرُوْمُوْنَ (۶۷) اَفَرَءَيْتُمُ الْمَآءَالَّذِيْ تَشْرَبُوْنَ (۶۸) ءَاَنْتُمْ اَنْزَلْتُمُوْهُ مِنَ الْمُزْنِ اَمْ نَـحْنُ الْمُنْزِلُوْنَ (۶۹) لَوْنَشَآءُ جَعَلْنٰهُ اُجَاجًا فَلَوْلَا تَشْكُرُوْنَ (۷۰) اَفَرَءَيْتُمُ النَّارَ الَّتِيْ تُوْرُوْنِ (۷۱) ءَاَنْتُمْ اَنْشَاْتُمْ شَـجَرَتَـھَآ اَمْ نَـحْنُ الْمُنْشِئُوْنَ (۷۲) نَـحْنُ جَعَلْنٰـھَا تَذْكِرَةً وَّمَتَاعًا لِّلْمُقْوِيْنَ (۷۳) فَسَبِّحْ بِاسْـمِ رَبِّكَ الْعَظِيْمِ (۷۴) فَلَآ اُقْسِمُ بِـمَوَاقِعِ النُّجُوْمِ (۷۵) وَاِنَّهٗ لَقَسَمٌ لَّوْتَعْلَمُوْنَ عَظِيْمٌ (۷۶) اِنِّهٗ لَقُرْاٰنٌ كَرِيْمٌ (۷۷) فِيْ كِتٰبٍ مَّكْنُوْنٍ (۷۸) لَّا يَـمَسُّهٗٓ اِلَّا الْمُطَھَرُوْنَ (۷۹) تَنْزِيْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِيْنَ (۸۰) اَفَبِـھٰذَا الْـحَدِيْثِ اَنْتُمْ مُّدْھِنُوْنَ (۸۱) وَتَـجْعَلُوْنَ رِزْقَكُمْ اَنَّكُمْ تُكَذِّبُوْنَ (۸۲) فَلَوْلَآ اِذَابَلَغَتِ الْـحُلْقُوْمَ (۸۳) وَاَنْتُمْ حِيْنَئِذٍ تَنْظُرُوْنَ (۸۴) وَنَـحْنُ اَقْرَبُ اِلَيْهِ مِنْكُمْ وَلٰكِنْ لَّا تُبْصِرُوْنَ (۸۵) فَلَوْلَآاِنْ كُنْتُمْ غَيْرَمَدِيْنِيْنَ (۸۶) تَرْجِعُوْنَـھَآ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ (۸۷) فَاَمَّآ اِنْ كَانَ مِنَ الْمُقَرَّبِيْنَ (۸۸) فَرَوْحٌ وَّرَيْـحَانٌ وَّجَنَّتُ نَعِيْمٍ (۸۹) وَاَمَّآ اِنْ كَانَ مِنْ اَصْـحٰبِ الْيَمِيْنِ (۹۰) فَسَلٰمٌ لَّكَ مِنْ اَصْـحٰبِ الْيَمِيْنِ (۹۱) وَاَمَّآ اِنْ كَانَ مِنَ الْمُكَذِّبِيْنَ الضَّآلِّيْنَ (۹۲) فَنُزُلٌ مِّنْ حَـمِيْمٍ (۹۳) وَّتَصْلِيَةُ جَـحِيْمٍ (۹۴) اِنَّ ھٰذَا لَھُوَ حَقُّ الْيَقِيْنِ (۹۵) فَسَبِّحْ بِاسْـمِ رَبِّكَ الْعَظِيْمِ (۹۶)

صَدَقَ اللّٰهُ الْعَلِيُّ الْعَظِيْمُ

 

 

ترجمہ:

اللہ کے نام سے شروع جو بہت مہربان رحمت والا

جب ہولے گی وہ ہونے والی ﴿۱﴾ اس وقت اس کے ہونے میں کسی کو انکار کی گنجائش نہ ہوگی، ﴿۲﴾ کسی کو پست کرنے والی کسی کو بلندی دینے والی ﴿۳﴾ جب زمین کانپے گی تھرتھرا کر ﴿۴﴾ اور پہاڑ ریزہ ریزہ ہوجائیں گے چُورا ہوکر ﴿۵﴾ تو ہوجائیں گے جیسے روزن کی دھوپ میں غبار کے باریک ذرے پھیلے ہوئے ﴿۶﴾ اور تین قسم کے ہوجاؤ گے، ﴿۷﴾ تو دہنی طرف والے کیسے دہنی طرف والے ﴿۸﴾ اور بائیں طرف والے کیسے بائیں طرف والے ﴿۹﴾ اور جو سبقت لے گئے وہ تو سبقت ہی لے گئے ﴿۱۰﴾ وہی مقربِ بارگاہ ہیں، ﴿۱۱﴾ چین کے باغوں میں، ﴿۱۲﴾ اگلوں میں سے ایک گروہ ﴿۱۳﴾ اور پچھلوں میں سے تھوڑے ﴿۱۴﴾ جڑاؤ تختوں پر ہوں گے ﴿۱۵﴾ ان پر تکیہ لگائے ہوئے آمنے سامنے ﴿۱۶﴾ ان کے گرد لیے پھریں گے ہمیشہ رہنے والے لڑکے ﴿۱۷﴾ کوزے اور آفتابے اور جام اور آنکھوں کے سامنے بہتی شراب ﴿۱۸﴾ کہ اس سے نہ انہیں درد سر ہو اور نہ ہوش میں فرق آئے ﴿۱۹﴾ اور میوے جو پسند کریں ﴿۲۰﴾ اور پرندوں کا گوشت جو چاہیں ﴿۲۱﴾ اور بڑی آنکھ والیاں حوریں ﴿۲۲﴾ جیسے چھپے رکھے ہوئے موتی ﴿۲۳﴾ صلہ ان کے اعمال کا ﴿۲۴﴾ اس میں نہ سنیں گے نہ کوئی بیکار با ت نہ گنہگاری ﴿۲۵﴾ ہاں یہ کہنا ہوگا سلام سلام ﴿۲۶﴾ اور دہنی طرف والے کیسے دہنی طرف والے ﴿۲۷﴾ بے کانٹوں کی بیریوں میں ﴿۲۸﴾ اور کیلے کے گچھوں میں ﴿۲۹﴾ اور ہمیشہ کے سائے میں ﴿۳۰﴾ اور ہمیشہ جاری پانی میں ﴿۳۱﴾ اور بہت سے میووں میں ﴿۳۲﴾ جو نہ ختم ہوں اور نہ روکے جائیں ﴿۳۳﴾ اور بلند بچھونوں میں ﴿۳۴﴾ بیشک ہم نے ان عورتوں کو اچھی اٹھان اٹھایا، ﴿۳۵﴾ تو انہیں بنایا کنواریاں اپنے شوہر پر پیاریاں، ﴿۳۶﴾ انہیں پیار دلائیاں ایک عمر والیاں ﴿۳۷﴾ دہنی طرف والوں کے لیے، ﴿۳۸﴾ اگلوں میں سے ایک گروہ، ﴿۳۹﴾ اور پچھلوں میں سے ایک گروہ ﴿۴۰﴾ اور بائیں طرف والے کیسے بائیں طرف والے ﴿۴۱﴾ جلتی ہوا اور کھولتے پانی میں، ﴿۴۲﴾ اور جلتے دھوئیں کی چھاؤں میں ﴿۴۳﴾ جو نہ ٹھنڈی نہ عزت کی، ﴿۴۴﴾ بیشک وہ اس سے پہلے نعمتوں میں تھے ﴿۴۵﴾ اور اس بڑے گناہ کی ہٹ (ضد) رکھتے تھے، ﴿۴۶﴾ اور کہتے تھے کیا جب ہم مرجائیں اور ہڈیاں ہوجائیں تو کیا ضرور ہم اٹھائے جائیں گے، ﴿۴۷﴾ اور کیا ہمارے اگلے باپ دادا بھی، ﴿۴۸﴾ تم فرماؤ بیشک سب اگلے اور پچھلے ﴿۴۹﴾ ضرور اکٹھے کیے جائیں گے، ایک جانے ہوئے دن کی میعاد پر ﴿۵۰﴾ پھر بیشک تم اے گمراہو جھٹلانے والو ﴿۵۱﴾ ضرور تھوہر کے پیڑ میں سے کھاؤ گے، ﴿۵۲﴾ پھر اس سے پیٹ بھرو گے، ﴿۵۳﴾ پھر اس پر کھولتا پانی پیو گے، ﴿۵۴﴾ پھر ایسا پیو گے جیسے سخت پیاسے اونٹ پئیں ﴿۵۵﴾ یہ ان کی مہمانی ہے انصاف کے دن، ﴿۵۶﴾ ہم نے تمہیں پیدا کیا تو تم کیوں نہیں سچ مانتے ﴿۵۷﴾ تو بھلا دیکھو تو وہ منی جو گراتے ہو ﴿۵۸﴾ کیا تم اس کا آدمی بناتے ہو یا ہم بنانے والے ہیں ﴿۵۹﴾ ہم نے تم میں مرنا ٹھہرایا اور ہم اس سے ہارے نہیں، ﴿۶۰﴾ کہ تم جیسے اور بدل دیں اور تمہاری صورتیں وہ کردیں جس کی تمہیں حبر نہیں ﴿۶۱﴾ اور بیشک تم جان چکے ہو پہلی اٹھان پھر کیوں نہیں سوچتے ﴿۶۲﴾ تو بھلا بتاؤ تو جو بوتے ہو، ﴿۶۳﴾ کیا تم اس کی کھیتی بناتے ہو یا ہم بنانے والے ہیں ﴿۶۴﴾ ہم چاہیں تو اسے روندن (پامال) کردیں پھر تم باتیں بناتے رہ جاؤ ﴿۶۵﴾ کہ ہم پر چٹی پڑی ﴿۶۶﴾ بلکہ ہم بے نصیب رہے، ﴿۶۷﴾ تو بھلا بتاؤ تو وہ پانی جو پیتے ہو، ﴿۶۸﴾ کیا تم نے اسے بادل سے اتارا یا ہم ہیں اتارنے والے ﴿۶۹﴾ ہم چاہیں تو اسے کھاری کردیں پھر کیوں نہیں شکر کرتے ﴿۷۰﴾ تو بھلا بتاؤں تو وہ آگ جو تم روشن کرتے ہو ﴿۷۱﴾ کیا تم نے اس کا پیڑ پیدا کیا یا ہم ہیں پیدا کرنے والے، ﴿۷۲﴾ ہم نے اسے جہنم کا یادگار بنایا اور جنگل میں مسافروں کا فائدہ ﴿۷۳﴾ تو اے محبوب تم پاکی بولو اپنے عظمت والے رب کے نام کی، ﴿۷۴﴾ تو مجھے قسم ہے ان جگہوں کی جہاں تارے ڈوبتے ہیں ﴿۷۵﴾ اور تم سمجھو تو یہ بڑی قسم ہے، ﴿۷۶﴾ بیشک یہ عزت والا قرآن ہے ﴿۷۷﴾ محفوظ نوشتہ میں ﴿۷۸﴾ اسے نہ چھوئیں مگر باوضو ﴿۷۹﴾ اتارا ہوا ہے سارے جہان کے رب کا، ﴿۸۰﴾ تو کیا اس بات میں تم سستی کرتے ہو ﴿۸۱﴾ اور اپنا حصہ یہ رکھتے ہو کہ جھٹلاتے ہو ﴿۸۲﴾ پھر کیوں نہ ہو جب جان گلے تک پہنچے ﴿۸۳﴾ اور تم اس وقت دیکھ رہے ہو ﴿۸۴﴾ اور ہم اس کے زیادہ پاس ہیں تم سے مگر تمہیں نگاہ نیں ﴿۸۵﴾ تو کیوں نہ ہوا اگر تمہیں بدلہ ملنا نہیں ﴿۸۶﴾ کہ اسے لوٹا لاتے اگر تم سچے ہو ﴿۸۷﴾ پھر وہ مرنے والا اگر مقربوں سے ہے ﴿۸۸﴾ تو راحت ہے اور پھول اور چین کے باغ ﴿۸۹﴾ اور اگر دہنی طرف والوں سے ہو ﴿۹۰﴾ تو اے محبوب تم پر سلام دہنی طرف والوں سے ﴿۹۱﴾ اور اگر جھٹلانے والے گمراہوں میں سے ہو ﴿۹۲﴾ تو اس کی مہمانی کھولتا پانی، ﴿۹۳﴾ اور بھڑکتی آگ میں دھنسانا ﴿۹۴﴾ یہ بیشک اعلیٰ درجہ کی یقینی بات ہے، ﴿۹۵﴾ تو اے محبوب تم اپنے عظمت والے رب کے نام کی پاکی بولو ﴿۹۶﴾


دعا اسلام کا ایک لازمی جزو ہے ؛ اس سے اللہ کے وجود اور ہم پر اس کی ان گنت نعمتوں پر ہمارے ایمان اور یقین کو تقویت ملتی ہے۔ دواس کی مختلف شکلیں اور اقسام ہیں۔ مثال کے طور پر ، روزانہ کی دعائیں ، حدیثِ کیسا ، دعو  طواسول ، استغہاسہ امام زمانہ (ع) ، کسی تباہی یا تباہی سے متعلق دعا ، یا کوئی اور روزانہ دعا

اس صفحے پر ، آپ کو اپنے فرقے کے مطابق ہر طرح کی دعائیں صرف چند کلکس کے ساتھ مل سکتی ہیں! شیعہ مسلمان ہونے کے ناطے ، اگر آپ ہفتہ کے دن کے مطابق صحیح دن کی دعا تلاش کرنا چاہتے ہیں تو ، آپ کو صرف مستند اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ حوالہ کتابیں جیسے آسانی سے اس صفحے پر مل سکتی ہے۔ مفتیح الجنان از عباس قمی

سنی مسلمان ہونے کے ناطے ، چاہے آپ آیت منجیjiت ، درود-ابراہیمی ، آیت شفا یا کسی اور دعا کی تلاش کر رہے ہو ، آپ آسانی سے اسے اس صفحے پر تلاش کرسکتے ہیں جس کا حوالہ مستند ذرائع جیسے استعمال کیا جاتا ہے جیسا کہ بخاری ، مسلم اور ابوداؤد

اسلام میں دعا کی اہمیت

قرآن مجید میں ، ایسی متعدد مثالیں موجود ہیں جہاں ہم دعا پر زور دیتے ہیں۔ مثال کے طور پر ، قرآن کریم کی آیت 25:77 میں ، ہم دیکھتے ہیں:

 کہو ، میرا رب آپ کی پرواہ نہیں کرتا اگر وہ آپ کی نماز نہ ہوتی۔ 

اس سے معلوم ہوتا ہے کہ دعا تمام مومنین کے لئے روحانی طور پر بڑھنے اور اللہ کے فضل و کرم کی تلاش میں کتنی اہم ہے۔ ہاں ، اللہ مہربان اور مہربان ہے ، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم اپنا دن شروع کرنے ، زندگی کا ایک اہم فیصلہ کرنے سے قبل ، یا کوئی اور روز مرہ کی سرگرمیاں انجام دینے سے پہلے اسے یاد نہیں کرتے ہیں۔

اسلام کے تمام مومنین پر ایک بہت زیادہ تاکید ہے کہ وہ دعوے کریں اور اللہ سے جتنا ممکن ہو سکے گفتگو کریں۔

قرآن 40:60 میں ایک اور مثال پر ، ہمیں یہ معلوم ہوتا ہے:

& quot؛ مجھے کال کریں! میں اس کا جواب دوں گا بلاک کوئٹہ

مذکورہ آیت پر تبصرہ کرتے ہوئے ، امام باقر (ع) نے ذکر کیا کہ عبادت کی بہترین قسم دعا ہے۔

مذکورہ بالا آیت میں ، ہم دیکھتے ہیں کہ & # 39؛ مجھے کال کریں & # 39؛ & # 39 instead کی ​​بجائے مجھ سے پوچھیں & # 39، ، جس کا مطلب ہے کہ دعا کا مطلب صرف پوچھنا یا درخواست کرنا نہیں ہے & ndash؛ اس کا ایک وسیع تناظر ہے جس میں ہر طرح کی کالنگ شامل ہے۔ دعا کو عام طور پر اللہ کے ساتھ بات چیت کرنے اور یقین رکھنے کا ایک طریقہ سمجھا جاتا ہے کہ وہ اس کا جواب دے گا۔

آپ کے لئے مذہب کو قابل رسا بنانا

موجودہ ڈیجیٹل دور میں ، ایک مستند مذہبی & # 39؛ ون اسٹاپ شاپ تلاش کرنا & # 39؛ ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ امامیہ جنٹری آفیشل طویل عرصے سے پیش کیئے جانے والے مذہبی مواد کی صداقت کے لئے مشہور ہے۔

موبائل ایپ کی دنیا میں ، آپ کو ان دنوں بہت ساری مذہبی ایپس نظر آئیں گی جو حساس اور تکنیکی مذہبی پہلوؤں کا احاطہ کرنے کا دعوی کرتی ہیں۔ تاہم ، ان میں سے زیادہ تر ایپس اپنے دعووں کا مستند حوالہ دینے کے اہل نہیں ہیں۔

امامیہ جنٹری آفیشل میں ہمارا ایک مقصد آپ کے مذہبی خدشات اور سوالات کو چلتے پھرتے حل کرنا ہے! چاہے آپ ویب سائٹ کے ذریعے یا ہمارے آفیشل ایپ کے ذریعہ ہمارے مواد تک رسائی حاصل کر رہے ہو ، ہم یقینی بناتے ہیں کہ آپ کو معلومات کے صرف تسلیم شدہ ذرائع سے مستند اور حوالہ دینے والا مواد فراہم کیا جائے۔