Columbus , US
30-04-2025 |3 Dhū al-Qaʿdah 1446 AH

ہراسلامی مہینے کے اعمال

ذوالقعدہ میں اتوار کے روز کی خصوصی نماز

تفصیل:

اس ماہ میں اتوار کے دن کی ایک نماز ہے کہ جو بڑی فضیلت رکھتی ہے، حضرت رسول اﷲ کا فرمان ہے کہ جو شخص اس نماز کو بجا لائے اس کی توبہ قبول ہوتی ہے، گناہ بخشے جاتے ہیں، قیامت میں دشمن اس سے راضی ہو جائیں گے، اس کی موت ایمان پر ہوگی اور اس کا دین سلامت رہے گا۔ اس کی قبر وسیع و روشن ہوگی اس کے والدین اس سے راضی ہوں گے، اس کے والدین اور اولاد کو مغفرت حاصل ہوگی، اس کے رزق میں وسعت ہوگی، ملک الموت اس کی روح نرمی سے قبض کرے گا اور اس کی موت آسان ہوگی۔ اس نماز کا طریقہ یہ ہے:

اتوار کے دن غسل اور وضو کرکے چار رکعت نماز پڑھے جس کی ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد تین مرتبہ سورہ توحید اور ایک ایک مرتبہ سورہ فلق و سورہ ناس کی قرائت کرے، ستر مرتبہ استغفار کرے

اَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ وَاَتُوْبُ اِلَيْهِ.

اس کے بعد یہ دعا پڑھے:

لَاْ حَوْلَ وَلَاْ قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰهِ اْلعَلِیِ الْعَظِیْمِ

پھر یہ دعا پڑھے:

یَاعَزِیْزُ یَا غَفَّارُ اِغْفِرْلِیْ ذُنُوْبِیْ وَذُنُوِبِ جَمِیعِ اِلمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤمِنَاتِ فَاِنَّہ لَا یَغْفِرُ الذُنُوْبَ اِلَّا اَنْتَ

ترجمہ:

بخشش چاہتا ہوں اللہ سے اور اسی کے حضور توبہ کرتا ہوں

اس کے بعد یہ دعا پڑھے:

نہیں ہے کوئی طاقت و قوت مگر وہی جو بلند و برتر خدا سے ملتی ہے۔

پھر یہ دعا پڑھے:

اے غالب اے بہت بخشنے والے بخش دے میرے گناہ اور بخش دے تمام مومن مردوں اور مومنہ عورتوں کے گناہ کیونکہ تیرے سواکوئی گناہوں کا بخشنے والا نہیں ہے۔

وضاحت / تفصیلات::

مؤلف کہتے ہیں کہ ظاہراً یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ استغفار اور دعا نماز کے بعد ہے۔ لہذا ان کو نماز کی قرائت میں نہ پڑھے:

واضح رہے جیسا کہ روایت میں ہے کہ جو شخص حرمت والے مہینوں میں سے کسی ایک مہینے میں تیں دن یعنی جمعرات، جمعہ اور ہفتہ کو یکے بعد دیگرے روزے رکھے تو اس کیلئے نوسو سال کی عبادت کا ثواب لکھا جائے گا، شیخ اجل علی بن ابراہیم قمی نے فرمایا کہ تین حرمت والے مہینوں میں جیسے نیکی کئی گنا زیادہ شمار ہوتی ہے ویسے ہی گناہ بھی کئی گنا زیادہ کرکے لکھے جاتے ہیں۔

حوالہ: مفاتیح الجنان

ذوالقعدہ کی پندرھویں شب

یہ بر کت والی رات ہے خدا اپنے مومن بندوں پر رحمت کی نگاہ ڈالتا ہے اور جو شخص اس رات میں خدا وند عالم کی عبادت میں مشغول رہتا ہے اس کے لئے سو ایسے روزے دار کا اجر ہو تا ہے جو مسجد میں رہا ہو اور خدا کی معصیت پلک جپھکنے پر بھی نہ کی ہو جیسا کہ پیغمبر کی روایت میں ہے ۔لہذا اس رات کو غنیمت سمجھو اور اپنی اطاعت اور عبادت۔ نماز اور خدا سے طلب حاجت میں مشغول رہو۔یہ بھی روایت ہے جو شخص اس رات میں سوال کرے گا خدا سے حاجت کا خدا اسے بہر حال عطا کرے گا

حوالہ: مفاتیح الجنان

اگر آپ بشمول محرم، صفر یا کسی اور مقدس مہینے کے تفصیلی اعمال کی تلاش میں ہیں تو آپ نے  بالکل صحیح ،صفحے کا انتخاب کیا ہے ۔ یہ اعمال صرف محرم، صفر تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ آپکو یہاں تمام مقدس  مہینوں کے شب و روز کے اعمال کا حصول ہوگا۔
اگر آپ کا کوئی دوست شیعہ ہے تو آپ نے یقینی طور پر اسے محرم ، صفر اور رجب کے اعمال کرتے ہوئے دیکھا ہوگا ، بالکل اسی طرح آپ نے اپنے ارد گرد لوگوں کو رمضان کے اعمال انجام دیتے ہوئے دیکھا ہوگا ۔امامیہ جنتری آپکو اس بات کا یقین دلاتی ہے کہ آپ کوتمام اعمال کی تفصیل فراہم کی جائے گی

اعمال کی اہمیت

تواعمال سے کیا مراد ہے؟؛ اعمال عربی زبان کے متعدد الفاظ ہیں ؛ امل؛ ، جس کا مطلب ہے عمل ۔ اسلام میں یہ مختلف دعاؤں  سے وابستہ ہیں جو واجب تو نہیں ہیں ، لیکن اگر خشوع اور خضوع سے ادا کی جائیں تو ان کی اپنی ایک اہمیت ہے۔

یہ مخصوص دعائیں اور اعمال نبی اسلام ﷺ کے ساتھ وابستہ ہیں ؛ اور جس طرح سے وہ ان کو انجام دیتے تھے۔ ہمارے جدید دور کے طرز زندگی میں ، ہم میں سے بہت سے
لوگ اعمال کے بارے میں بخوبی واقف نہیں ہیں۔ تاہم ، اگر آپ کے پاس معلومات کا صحیح وسیلہ ہو تو ، آپ کو احساس ہوگا کہ ان کو انجام دینا کوئی مشکل امر نہیں ہے ۔

اس صفحے پر ، آپ کو وہ سب کچھ ملے گا جو آپ کو عمال کے بارے میں جاننے کی ضرورت ہے؛ عربی میں اور انگریزی ترجمہ کے ساتھ۔ مزید یہ کہ ، اگر آپ کے فون میں امامیہ جنتری آفیشل ایپ انسٹال ہے تو ، آپ یہاں تک کہ مخصوص اسلامی تاریخوں کے لئے یاد دہانیاں بھی ترتیب دے سکتے ہیں تاکہ آپ کسی خاص دن یا رات کو انجام دینے والی اعمال کو فراموش نہ 

اعمال کی صداقت

جس طرح اسلام کے کسی اور پہلو کی طرح ، جب حوالہ جات اور حوالوں کی بات کی جائے تو صداقت ایک اہم عنصر ہے۔ جہاں تک ہمارے عمال کے ذخیرے کا تعلق ہے تو ، مشہور اسلامی اسکالرز اور مقررین نے گذشتہ کئی عشروں سے ہماری صداقت کی ضمانت دی ہے۔

یہاں ، آپ کو عالمی سطح پر قبول شدہ کتابوں سے عمال کے حوالہ جات ملیں گے۔ مثال کے طور پر اقبال الا عمال از سید ابن طاوس ، تحذیق الاحکام از شیخ التوسی ، وغیرہ۔ نیز یہ روایات مشہور اسلامی شخصیات جیسے رایان ابن شبیب ، المحدث الفائد ، وغیرہ کی ہیں۔

امامیہ جنتری آفیشل

امامیہ جنتری آفیشل میں ہمارے بنیادی اہداف میں سے ایک یہ یقینی بنانا ہے کہ آپ ویب سائٹ پر یا اپنے فون پر ہماری ایپ کے ذریعہ یہاں پر کچھ ہی کلکس کے ذریعہ دینی علم و معلومات تک آسانی سے رسائی حاصل کرسکیں گے۔

آپ کو نماز کے اوقات ، روزانہ کی زائچہ ، اعمال ، دعائیں ، زیارات وغیرہ جیسے اسلامی معلومات حاصل کرنےکےلئے انٹرنیٹ کے ذریعہ سرفنگ میں اپنا وقت اور کوشش ضائع کرنے کی ضرورت نہیں ہے ، یہاں آپ کو ، آپکی تمام درکار معلومات حاصل ہو جائیں