زہرہ ہر سال رجعت میں نہیں آتا ، ایک سال زہرہ کی رجعت ہوتی ہے اور ایک سال نہیں ہوتی ۔ سال گذشتہ 2021 میں پورے سال زہرہ کو رجعت نہیں ہوئی ۔ سال کے آخر میں زہرہ کی رجعت کا آغازہوا= 2021۔12۔19 تا 2022 ۔01۔29 زہرہ کو برج جدی میں 29۔26 درجہ سے رجعت کا آغازاور زہرہ کی رجعت کا اختتام 04۔11 درجہ برج جدی میں ہوگا ۔ کم و بیش اکتالیس دن تک زہرہ رجعت پذیر رہے گا ۔ زہرہ کی اگلی رجعت آنے والے سال برج اسد میں 2023۔07۔23تا 2023 ۔09۔04 کے درمیان رجعت کا سامنا ہوگا ۔ اس طرح اگر دیکھا جائے تو زہرہ کم و بیش 18 ماہ یا ڈیڑھ سال میں ایک بار رجعت پذیر ہوتا ہے ۔

زہرہ علم نجوم میں خواتین سے منسوب ستارہ ہےجبکہ دیگر منسوبات زہرہ کی کچھ اس طرح ہیں ۔ تفریحی کام ، کھیل کود ، فلم ، ڈڑامہ ، اداکار و اداکارائیں ، میک اپ ، بناؤ سنگھار ، پرفیوم ، خوشبوئیں ، پیار محبت، کرنسی یا سکے ، بار آوری کی شرح ، افزائش نسل ، اور جنسی امور زہرہ سے منسلک ہیں ۔ صحت کے مسائل کے حوالہ سے دیکھیں تو زہرہ جسم انسانی میں کام کرنے والے غدووں ، مادہ تولید، گردن حلق، اور چہرے کی خوبصورتی اور آنکھوں کی چمک کو ظاہر کرتا ہے ۔ زہرہ کی رجعت سے کس کس برج کو کیا فائدہ اور کیا نقصان ہوگا آئیے ذیل میں دیکھتے ہیں ۔

برج حمل: زہرہ حمل افراد کے لئے دوسرے اور ساتویں گھروں کا مالک ستارہ ہے ۔ دسویں گھر میں زہرہ کی رجعت ملازمت پیشہ افراد کی مالی آمدنی میں مسائل پیدا کر سکتا ہے ۔ نا گہانی اخراجات ، عہدے کی تنزلی کے ساتھ مالی تقصانات ، افسران بالا کے ساتھ اور جونئیرز کے ساتھ مسائل پیدا ہو سکتے ہیں ، شخصی وقار میں کمی کا سامنا ، حلق اور چہرے سے منسلک امراض کا سامنا ہو سکتا ہے ۔

برج ثور : زہرہ برج ثور والوں کا ذاتی ستارہ ہے جب کہ چھٹے گھر کا مالک ستارہ بھی ہے ۔ ذاتی وقار میں کمی کا سامنا ، بیرون ملک تعلقات یا امپورٹ ایکسپورٹ کے کاروبار سے منسلک افراد کو کاروبار میں کمی کا سامنا ، بیرون ملک جانے کے خواہش مند افراد کا کام التوا کا شکار ، ترقی کی امید لگائے افراد کو تاخیر کا سامنا ہو گا، تاہم ثور افراد کو ظاہری دشمنوں سے الجھنے کے امکانات ہو سکتے ہیں ۔ زہرہ اور پلوٹو کے قرآن سے رجعت کا آغاز ہونے سے چھپے ہوئے دشمن افراد آپ کے خلاف اسکینڈلز بنا سکتے ہیں آپ کی کوئی کمزوری آپ کیلئے مشکلات کا باعث بن سکتی ہے ۔

برج جوزا :برج جوزاکے بارھویں اور پانچویں بروج کا حاکم ستارہ ہے۔جو کہ آٹھویں گھر میں رجعت میں ہوگا ۔ پسند کی شادی کے خواہش مند افراد کو انکار کا سامنا ہو سکتا ہے ، ازدواجی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں جبکہ مالی نقصانات ہو سکتے ہیں ، زوجہ کی صحت کے مسائل کے ساتھ بچوں کی صحت پر خصوصی توجہ رکھیں ۔ اسٹاک اکسینج اور ذخیرہ اندوزی سے منسلک افراد کو نقصان کا سامنا ہوگا ۔ پیار محبت  کرنے والے افراد کو ساتھی کی جانب سے بے رخی کا سامنا ہو سکتا ہے ، ایک اچھی بات یہ ضرور ہوگی کہ پھنسی ہوئی رقم یا دیا ہوا قرضہ واپس ملنے کے امکانات ہوں گے ۔

برج سرطان : چوتھے اور گیارھویں گھر کا حاکم ہو کر زہرہ ساتویں جدی میں رجعت پذیر ہوگا۔ معاشرتی امور میں دباؤ کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ شریک حیات کی صحت کے مسائل کے ساتھ ذہنی دباؤ کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ خانگی امور میں ساس بہو کے روایتی جھگڑوں کے امکانات ہو سکتے ہیں ۔ یورانس کی تثلیث زہرہ کے ساتھ دوسےت احباب اور ملنے جلنے والوں کی جانب سے اچانک تعلقات کی خرابیاں سامنے آئیں گی ۔ سماجی معاملات میں اور فلاحو بہبود کے کاموں میں اضافہ ہوگا ۔ سرطان والوں کیلئے حالات ملے جلے رہیں گے ۔

برج اسد :تیسرے اور دسویں گھر کا حاکم ہو کر چھٹے گھر میں زہرہ کی رجعت بہن بھائیوں میں اختلاف لانے کے ساتھ والد کی جانب سے سختیوں اور دباؤ کا سامنا ہو گا ۔ ملازمت پیشہ افراد کی ترقی کے واضح امکانات ہیں ، دفتری سیاست میں آپ کو مخالفین پر دسترس حاصل ہو گی ۔ والدین کی صحت کا خاص خیال رکھیں خصوصاً  والد کی صھت متاثر ہو سکتی ہے ۔ پیشاب مثانے کی تکالیف اور پیٹ یا آنتون کی تکالیف سے آپکو محتاط رہنا چاہیے ۔ ننیھالی رشتہ دارون کی جانب سے مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے اس دوران  سفر سے گریز کریں ، دوران سفر صحت کی خرابیاں یا سفری مشکلات درپیش آسکتی ہیں ۔

برج سنبلہ: سنبلہ والوں کے لئے دوسرے اور نویں دو سعد کگھروں کا مالک ستارہ زہرہ پانچویں گھر میں رجعت پذیر ہوگا ۔ تخلیقی کاموں میں ارتکاز کی کمی کے ساتھ بچوں کی جانب سے توجہ کم ہوگی ۔ بچوں کی صحت کا خیال رکھیں ۔ محبوب کے ساتھ تعلقات سردردی کا شکار ہو سکتے ہیں ۔ ان دنوں سرمایہ کاری کرنانﷺصان کا باعث ہو سکتا ہے خصوصاً فاریکس ٹریڈنگ اور اسٹاک مارکیٹ سے منسلک افراد کو نئی سرمایہ کاری سے گریز کرنا چاہیے ۔ تجارت پیشہ افراد کو فائدہ ہوگا امپورٹ ایکسپورٹ سے منسلک افراد کو کچھ مشکلات درپیش آئیں گی تاہم رجعت کے اختتام کے ساتھ ہی کام کام کاروبار میں تیزی اور نئے رڈرز ملنا شروع ہو جائیں گے ۔

برج میزان :پہلے اور آٹھویں گھروں کا حاکم ہو کر زہرہ چوتھے گھر میں رجعت پذیر ہوگا گھریلو امور خرابی کا شکار ہو سکتے ہیں لوالدہ کی صحت متاثر ہو سکتی ہے دل پیٹ معدہ اور کمر کی تکالیف سے متاثر افراد کی طبیعت ان دنوں زیادہ خراب ہو سکتی ہے۔ گھریلو سواریوں گاڑی کار موٹر سائیکل وغیرہ خراب ہو سکتی ہے ۔ ان دنوں میں گھریلو سواری کی تبدیلی کرنا بے وقوفی ہو سکتی ہے ۔ تزئین و آرائش کا کام التوا کا شکار ہو سکتا ہے تاہم شریک حیات کی صحت کا خیال رکھیں ۔ شراکت داری اور شراکتی امور میں مسائل پیدا ہوں گے جنہیں صبر و تحمل کے ساتھ حل کریں ورنہ مشکلات بڑھ سکتی ہیں ۔ وراثت کے حصول کے خواہش مند افراد کو ان دنوں میں وراثت کا حصول ممکن ہوگا ۔

برج عقرب : بارہویں اور ساتویں گھروں کا حاکم ہو کر زہرہ تیسرے گھر میں رجعت پذیر ہوگا ، مخالفین کی جانب سے بہن بھائیوں میں اختلافات پیدا کرنے کی کوششیں ہو سکتی ہیں تاہم اختلافات پر قابو پانا ممکن ہوگا ، سفر کے دوران مشکلات در پیش آسکتی ہیں، غیر ضروری سفر سے گریز کرنا بہتر ہو گا ۔ شریک حیات کے ساتھ دیر پا تعلقات قائم رہیں گے جبکہ زوجہ کے حوالے سےقسمت مہربان ہو گی اگر شریک حیاتکے ساتھ یا انکی جانب سے سرمایہ کاری یا انعامی اسکیموں میں پیشہ لگایا جائے تو امید افزاء حالات سامنے آئیں گے ۔ ساتویں گھر میں یورانسکی رجعت بھی ان دنوں ہو گی باہمی شراکت داری کے امور میں اچانک تبدیلی آسکتی ہےمثبت اور منفی دونوں قسم کے حالات کے لئے تیار رہیں ۔ عطارد زحل کا چوتھے گھر میں قیام ذہنی دباؤ کے ساتھ گھریلو مسائل میں الجھنیں سامنے آسکتی ہیں ۔

برج قوس: چھٹے اور گیارھویں گھروں کا حاکم ہو کر زہرہ دوسرے گھر میں رجعت پذیر ہوگا ، اس کے ساتھ ہی مریخ کی قوس میں موجودگی آپکے رد عمل اور لہجے و طبیعت میں تیزی کا باعث بن سکتی ہے ۔ دوست احباب اور کاروبار سے وابسطہ امیدیں بہتر ہوں گی جبکہ ملازمت پیشہ افراد کی ترقی یا تنخواہ میں اضافہ ان دنوں میں ہو سکتا ہے ۔ اضافی اخراجات اور کاروبار سے وابسطہ امیدیں بہتر ہوں گی جبکہ ملازمت پیشہ افراد کی ترقی یا تنخواہ میں اضافہ ان دنوں ہو سکتا ہے ۔ اضافی اخراجات پر کنٹرول کے ساتھ آمدنی کے حصول اور آمدنی پر کنٹرول کے حوالہ سے ان دنوں میں بہتری رہے گی ۔ گھریلو تقاریب کا انعقاد ان دنوں التوا کا شکار ہو سکتا ہے ۔ ملازمت پیشہ افرادو ترقی اور تبدیلی کا سامنا ہو سکتا ہے ۔نزلہ زکام اور موسمی بیماریوں سے بچنے کی کوشش کریں ورنہ حلق اور سانس کی بیماریاں لاحق ہو سکتی ہیں ۔

برج جدی: پانچویں اور دسویں گھرون کا حاکم زہرہ برج جدی میں رجعت پذیر ہو کر سب سے زیادہ فائدہ برج جدی والوں کو دے گا ۔ کام، کاروبار، سرمایہ کاریاسٹاک مارکیٹ اور ذخیرہ اندوزی سے منسلک افراد کو روپیہ پیسہ کا حصول آسان اور فائدہ بخش ہوگا ذاتی عزت و وقار میں اضافہ ہوگا ۔ جبکہ بچوں کی تربیت اور انکا مستقبل سنوارنے کے لحاظ سے کئے گئے کام ان دنوں مثبت نتائج کا باعث بنیں گے ، عشق محبت میں کامیابی کے ساتھ صنف نازک کا عمل دخل آپ کی زندگی میں ان دنوں زیادہ ہوگا ۔ کاروباری اور اور ملازمتی امور میں دلچسپی رہے گی کام کاروبار عروج حاصل کرے گا جبکہ ملازمت پیشہ افراد کوافسران بالا کی جانب سے عزت و وقار میں اضافہ حاصل ہوگا۔

برج دلو : چوتھے اور نویں گھروں کا حاکم ہو کر زہرہ بارہویں گھر میں رجعت پذیر ہوگا ۔ بیرون ملک جانے والے افراد جو کہ ان دنوں امیگریشن اور ویزہ کے حصول کیلئے کوششیں کر رہے ہیں ان کو تاخیر اور دشواریوں کا سامنا ہو سکتا ہے جبکہ بیرون ملک مقیم دلو افراد کو ان دنوں قانونی مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ خصوصاً ٹیکسز اور حکومتی محصولات کے معاملات اجاگر ہو سکتے ہیں محتاط رہیں ۔ گھر کی تبدیلی یا دوسرے شہر میں رہائش اختیار کرنے کی کوششیں ان دنوں التوا کا شکار ہوں گی اس کے ساتھ ہی ٹیکسز اور دیگر محصولات کی ادائیگیوں کا دباؤ آپ کو ہو سکتا ہے ۔ خفیہ محبت منظر عام پر آسکتی ہے جبکہ نیند کی کمی کے مسائل درپیش ہو سکتے ہیں ۔ ڈپریشن یا نیند کی کمی کے شکار افراد کو ان دنوں اپنے علاج معالجہ پر خصوصی توجہ دینی چاہیے ۔

برج حوت : کے گیارہویں گھر میں زہرہ رجعت پذیر ہوگا جو کہ تیسرے اور آٹھویں گھروں کا حاکم ستارہ ہے ۔ قریبی تعلقات اور ملنے جلنے والے افراد سے تعلقات بہتر ہوں گے ، دوست احباب کی مدد سے بہن بھائیوں اور اقرباء کے ساتھ موجود رنجشیں ختم کرنے کی کوشش ان دنوں مثبت ثابت ہو نگی ۔ کاروباری حضرات کو نئی شراکت داریوں کے امکانات دستیاب ہوں گے ۔ اپنے کام کاروبار کو وسعت دینے کی کوششیں کامیاب ہوں گی ۔ افسران بالا اور  کاروباری رفقاء کے ساتھ تعلقات اچھے رہیں گے جبکہ شریک حیات اور سسرالی رشتہ داروں کی جانب سے مالی معاونت یا شراکت داری عمل میں آسکتی ہے ، مشتری کا پہلے گھر میں اور زہرہ کا گیارہویں گھر میں قیام آپ کیلئے سعادت کا باعث بنے گا ان دنوں میں آپ مثبت کاموں کی تکمیل کی کوشش کریں اچھے نتائج کا حصول ہوگا ۔

مزید مضامین کےلئے ہماری ویب سائیٹ وزٹ کرتے رہیئے۔