Columbus , US
19-04-2024 |11 Shawwāl 1445 AH

حضرت احمد مسروق رحمتہ اللہ علیہ

شجر معرفت کو فکر کے پانی سے، شجر غفلت کو نادانی کے پانی، شجر توبہ کو ندامت کے پانی اور شجر محبت کو موافقت کے پانی سے سیراب کرنا چاہیے ۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

خدا کے سوا کسی کی غلامی اختیار کرنا زہد کے منافی ہے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

عارف قرب الہی کی وجہ سے بہت خوفزدہ رہتا ہے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

خدا کے سوا کسی دوسرے سے مسرت حاصل کر نے والوں کو حقیقی مسرت حاصل نہیں ہوتی ۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

متقی تارک الدنیا ہوتا ہے اور مائل بہ دنیا نہ ہونا ہی حقیقی تقوی ہے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

مومن کی عزت کرنا حقیقت میں خدا کی عزت کرنے کے مترادف ہے اور اسی سے تقوی تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

خوف رجا سے زیادہ ہونا چاہیے کیونکہ جہنم سے گزر کر ہی جنت میں جانا پڑے گا۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

معرفت سے بعد کی دلیل باطل پر نظر کرنا ہے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

راغب الی اللہ رہنے والوں کے تمام اعضاء کو اللہ تعالی گناہوں سے پاک رکھتا ہے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

دل خالق کائنات کو دیکھتا ہے اور خالق کائنات دل دیکھتا ہے۔