Columbus , US
19-05-2024 |12 Dhū al-Qaʿdah 1445 AH

حضرت شیخ ماجد کردی رحمتہ اللہ علیہ

ہیبت کی آگ دلوں کو پگھلاتی ہے اور شوق کی آگ نفوس کو اور محبت کی آگ روحوں کو پگھلاتی ہے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

سکر کی تین علامتیں ہیں:

اول: شغل، سود سے تنگی، تعظیم پر قائم رہنا۔

دوم : شوق کے بھنور میں گھسنا، تمکین دائم بحر سرور میں غرق۔

سوم: صبر متحیر یعنی سکر حرص، سکر جہل، سکر شہوت ۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

مشتاقوں کے دل نورالہی کے ساتھ منور ہوتے ہیں اور جب ان میں اشتیاق حرکت کرتا ہے تو اس کا نور زمین و آسمان میں روشنی بکھیرتا ہے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

خاموشی بلا تکلیف عبادت، بلا زیور زینت اور بغیر غلبہ کے ہیبت ہے یہ بغیر دیوار کے قلعہ بغیر پیالہ کے شربت ہے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

شوق اللہ تعالی عزوجل کی آگ ہے جو دوستوں کے دلوں میں بھڑکتی ہے پھر ان کو اس کی ملاقات و نظر میں آرام ملتا ہے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور